|
|
|
|
|
|
|
|
-
Sindh Local Government Minister Saeed Ghani's visit's Karachi Development Authority. On this occasion, Director General KDA Syed Shujaat Hussa
-
Director General Karachi Development Authority Syed Shujaat Hussain met the delegation recommended by the World Bank in his office located in Civic Ce
-
According to the notification issued by the Sindh government, Syed Shujaat Hussain has been appointed to the post of Director General Karachi Deve
-
Construction and development of the city and provision of basic facilities to the citizens are among the priorities, all possible steps are being ta
-
With the ADP fund issued by the Government of Sindh, the officers and employees of the Karachi Development Authority consisting of expert engineers ar
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
وزیر بلدیات سعید غنی اور ممبر فنانس آغا پرویز کی ذاتی کاوشوں کے باعث مستقل بنیادوں پر ملازمین کو طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا۔ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی
|
|
|
|
|
|
16-May-2019
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی عبدالقدیر منگی کی خصوصی ہدایت پر کے ڈی اے ملازمین کے لئے میڈیکل سہولیات بحال کرتے ہوئے سوک سینٹر میں موجود پولی کلینک میں دانتوں کے امراض کی سہولیات کو بھی بحال کردیا گیا۔ اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے عبدالقدیر منگی نے دانتوں کے امراض کی سہولیات کا افتتاح کرتے ہوئے جدید مشینری کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر بلدیات سعید غنی اور ممبر فنانس آغا پرویز کی ذاتی کاوشوں کے باعث مستقل بنیادوں پر ملازمین کو طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا۔ درست سمت کا تعین ہوچکا ہے لہٰذا تمام افسران و ملازمین کی ذمہ داری ہے کہ موجودہ دور میں ادارہ کی فلاح اور مستحکم کرنے میں مثبت کردار ادا کریں۔کے ڈی اے افسران و ملازمین کے مالی مسائل کا ادراک ہے، ادارہ ترقیات ملازمین کو درپیش مسائل سے نکالنے کے لئے حکمت عملی پر عمل پیرا ہے، طبی سہولیات کی بحالی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے جلد ہی ملازمین کے حقوق کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی کارکردگی میں مثبت تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں جس کے باعث نہ صرف غیر یقینی صورتحال کا خاتمہ ہوا ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنا احتساب خود کریں اور موجود خامیوں کو دور کرنے کے لئے اپنا تمام تر توجہ مرکوز رکھیں، افسران و ملازمین کے بنیادی حقوق کی فراہمی ادارہ کی ذمہ داری ہے اور یہ ذمہ داری ادارہ بخوبی ادا کررہا ہے۔ بعدازاں ڈی جی کے ڈی اے کو چیف میڈیکل آفیسر سلمیٰ کوثر نے پولی کلینک میں جاری طبی سہولیات کی فراہمی کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا۔ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ ممبر فنانس آغا پرویز، چیف انجینئر رام چند، سیکریٹری کے ڈی اے نعیم وحید، منیجر پائپ فیکٹری امانت علی میرانی، ڈائریکٹر فنانس سعید احمد، ڈائریکٹر پبلک ہائوسنگ ندیم صدیقی، ڈائریکٹر آئی ٹی کمال احمد صدیقی، ایمپلائز یونین کے نوید انور، لیبر یونین محمد اشرف، مزدور یونین عبدالمتین شیخ، پرسنل اسٹاف آفیسر ڈی جی کے ڈی اے ریاض احمد راشد، ترجمان ادارہ ترقیات اکرم ستار سمیت ودیگر افسران موجود تھے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|