|
|
|
|
|
|
|
|
-
Sindh Local Government Minister Saeed Ghani's visit's Karachi Development Authority. On this occasion, Director General KDA Syed Shujaat Hussa
-
Director General Karachi Development Authority Syed Shujaat Hussain met the delegation recommended by the World Bank in his office located in Civic
-
According to the notification issued by the Sindh government, Syed Shujaat Hussain has been appointed to the post of Director General Karachi Deve
-
Construction and development of the city and provision of basic facilities to the citizens are among the priorities, all possible steps are being ta
-
With the ADP fund issued by the Government of Sindh, the officers and employees of the Karachi Development Authority consisting of expert engineers ar
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
گلستان جوہر میں واقع نالوں کی صفائی سمیت نکاسی آب کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار۔ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی عبدالقدیر منگی
|
|
|
|
|
|
30-Jul-2019
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی عبدالقدیر منگی نے کے ڈی اے اسکیموں سمیت ٹائون شپس کا ہنگامی دورہ کیا۔اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ چیف انجینئر رام چند، سیکریٹری کے ڈی اے نعیم وحید، ڈائریکٹر فنانس سعید احمد خان، پرسنل اسٹاف آفیسر ریاض احمد راشد، ایگزیکٹو انجینئر کلفٹن طارق نصیر، اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر گلستان جوہر راحت فہیم ، ترجمان ادارہ ترقیات کراچی اکرم ستار و دیگر افسران موجو دتھے۔ ڈی جی کے ڈی اے نے گلستان جوہر میں واقع نالوں کی صفائی سمیت نکاسی آب کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے چیف انجینئر رام چند کو ہدایت جاری کی کہ شہر بھر میں موجود کے ڈی اے کے زیر انتظام علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے فوری طور پر برساتی نالوں کی ہیوی مشین کے ذریعے نکاسی آب کے عمل کو مکمل کیا جائے۔ علاوہ ازیں ڈی جی کے ڈی اے نے کلفٹن میں واقع کے پی ٹی انڈر پاس کے نکاسی آب کے عمل کا جائزہ لیا۔ یاد رہے کہ محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے فوری بعد ادارہ ترقیات کراچی نے شہر بھر میں نکاسی آب کے انتظامات کو مکمل کرتے ہوئے کے ڈی اے کے زیر انتظام علاقوں میں ہیوی پمپ نصب کردیئے تھے جس کے باعث 90 فیصد سے زائد نکاسی آب کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے، کے ڈی اے انجینئرز و عملہ 24 گھنٹے ڈیوٹی پر مامور ہیں اور شہربھر میں نکاسی آب کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ ڈی جی کے ڈی اے عبدالقدیر منگی نے تمام متعلقہ ایگزیکٹو انجینئرز کو واضح ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ کے ڈی اے اسکیموں و ٹائون شپس میں واقع برساتی نالوں کی صفائی سمیت برساتی پانی کی نکاسی آب کے عمل کو تیز کیا جائے۔ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ادارہ ترقیات کراچی کی ذمہ داری ہے اور یہ ذمہ داری ادارہ بخوبی ادا کرتا رہا ہے ،ماضی کی روایت کو تسلسل کی تقویت دینے کے لئے ضروری ہے کہ افسران و ملازمین اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائیں اور اپنی قابلیت اور صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے ادارہ کی ساکھ کو بہتر سے بہتر بنانے کے ساتھ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کا ضامن بنیں۔ آخر میں ڈی جی کے ڈی اے نے چیف انجینئر رام چند کے ہنگامی اقدامات کو سراہتے ہوئے متعلقہ انجینئرز و عملہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|