|
|
|
|
|
|
|
|
-
Director General Karachi Development Authority Syed Shujaat Hussain met the delegation recommended by the World Bank in his office located in Civic
-
According to the notification issued by the Sindh government, Syed Shujaat Hussain has been appointed to the post of Director General Karachi Deve
-
Construction and development of the city and provision of basic facilities to the citizens are among the priorities, all possible steps are being ta
-
With the ADP fund issued by the Government of Sindh, the officers and employees of the Karachi Development Authority consisting of expert engineers ar
-
Director General Karachi Development Authority Naveed Anwar along with Chief Engineer made a long emergency visit to the ongoing development works acr
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر بدر جمیل نے سوک سینٹر میں موجود کے ڈی اے سے منسلک محکموں کا اچانک دورہ کیا۔
|
|
|
|
|
|
05-Aug-2019
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر بدر جمیل نے سوک سینٹر میں موجود کے ڈی اے سے منسلک محکموں کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے نے پولی کلینک، محکمہ فنانس اینڈ اکائونٹس، لینڈ ڈپارٹمنٹ، پبلک ہائوسنگ، اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ، سیکریٹریٹ سمیت پبلک ریلیشن ڈپارٹمنٹ کے مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ممبر فنانس کے ڈی اے آغا پرویز نے ڈی جی کے ڈی اے کو انتظامی و مالی امور کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر بدر جمیل نے افسران و ملازمین کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کے وسیع تر مفاد میں ہر سطح پر اقدامات کئے جارہے ہیں، کے ڈی اے ملازمین نے شہر کی ترقی کے لئے بلاشبہ نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔وعدوں، دعوئوں اور عملی اقدامات میں زمین و آسمان کا فرق ہے ، ماضی میں کے ڈی اے افسران و ملازمین کو دیوار کی طرف دھکیلا گیا جو کہ مایوس کن عمل ہے، یہ اس کا نتیجہ ہے کہ بیش بہا وسائل کے باوجود ادارہ نہ ترقی کرسکا بلکہ ملازمین کو خوشحالی تو کیا معمولی سہولیات بھی نہ مل سکی۔ادارہ کو مالی طور پر مستحکم کرنے اور ملازمین کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں گے۔ڈی جی کے ڈی اے نے پولی کلینک کے دورہ کے دوران طبی سہولیات میں مزید اضافہ کرنے اور مریضوں کے علاج و معالجہ سمیت صفائی و ستھرائی کے بہترین اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے چیف میڈیکل آفیسر سے پولی کلینک کے انتظامی امور کے بارے میں تفصیلات طلب کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ حکام باہمی تعاون اور رابطہ جاری رکھیں، ایسے افسران جو اپنی ذمہ ذاریوں میں غفلت کے مرتکب ہیں وہ قبلہ راست ٹھیک کرلیں۔ عوام کو بداعتمادی کی فضا سے باہر نکالنے کیلئے مشاہدہ کیا جائے کہ عام صارفین کو بہترین سہولیات کی فراہمی کس طرح ممکن بنائی جائے۔ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ سیکریٹری کے ڈی اے نعیم وحید، ڈائریکٹر فنانس سعید احمد خان، ڈائریکٹر عطاء عباس زیدی، پرسنل اسٹاف ٹو ڈی جی کے ڈی اے ریاض احمد راشد، میڈیا کو آرڈی نیٹر اکرم ستار و دیگر افسران موجود تھے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|