|
|
|
|
|
|
|
|
-
Sindh Local Government Minister Saeed Ghani's visit's Karachi Development Authority. On this occasion, Director General KDA Syed Shujaat Hussa
-
Director General Karachi Development Authority Syed Shujaat Hussain met the delegation recommended by the World Bank in his office located in Civic
-
According to the notification issued by the Sindh government, Syed Shujaat Hussain has been appointed to the post of Director General Karachi Deve
-
Construction and development of the city and provision of basic facilities to the citizens are among the priorities, all possible steps are being ta
-
With the ADP fund issued by the Government of Sindh, the officers and employees of the Karachi Development Authority consisting of expert engineers ar
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ذرائع میں آمدن میں اضافہ اور ریکوری میں واضح بہتری کے لئے ہنگامی طور پر عملی اقدامات کئے جائیں۔ ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر بدر جمیل
|
|
|
|
|
|
28-Aug-2019
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر بدر جمیل نے کہا ہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران ریکوری میں بہتری نہ ہونے کے باعث ادارہ ترقیات کراچی مالی بحران کاشکار ہے۔ ذرائع آمدن میں خاطر خواہ اضافہ نہ ہونے کے باعث افسران و ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے ساتھ ادارہ کی ساکھ بھی متاثر ہوئی ہے۔ ذرائع میں آمدن میں اضافہ اور ریکوری میں واضح بہتری کے لئے ہنگامی طور پر عملی اقدامات کئے جائیں۔ ڈائریکٹر لینڈ، ڈائریکٹر ریکوری، ڈائریکٹر آئی ٹی اور تمام ایگزیکٹو انجینئرز فوری طور پر ادارہ کو مالی طور پر مستحکم کرنے کے لئے مثبت تجاویز پیش کریں ۔ ڈی جی کے ڈی اے ڈاکٹر بدر جمیل نے ادارہ کی آمدن میں اضافہ کے لئے بالخصوص محکمہ ریکوری کے ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر مارکیٹنگ پبلک ہائوسنگ اسکیم کو ہدایت کی کہ وہ تمام وسائل کا استعمال کرتے ہوئے نہ صرف واجبات کی وصولی یقینی بنائیں بلکہ آمدن کے نئے ذرائع بھی تلاش کریں۔ انہوں نے واضح ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ الاٹیز پر واجب الادا بقایا جات کی وصولیابی کو تیز کیا جائے اور نادہندگان سے فوری طور پر بقایا جات وصول کئے جائیں بصورت دیگر پلاٹوں کی منسوخی کا عمل شروع کیا جائے۔ صنعتی و تجارتی پلاٹوں کے نادہندہ مالکان کو بقایا جات کی ادائیگی کے نوٹسز کوریئر سروس کے ذریعے بھجوائے جائیں تاکہ ایسے مالکان ریکوری ڈپارٹمنٹ کے ڈی اے سے رابطہ کرکے اپنے بقایاجات کی ادائیگی کرسکیں۔ الاٹیز اپنے فرائض سمجھتے ہوئے ذمہ داریاں ادا کریں اور واجبات کی ادائیگی یقینی بنائیں تاکہ ادارہ ترقی کرسکے اور شہر کی فلاح و بہبود میں ماضی کی طرح تاریخ ساز کردار ادا کرسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام انجینئر متعلقہ ٹائونز میں موجود خالی پلاٹوں کی نشاندہی کرکے فہرست مرتب کرکے آئندہ اجلاس میں پیش کریں۔ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر بدر جمیل نے ڈائریکٹر میڈیا کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے ذریعہ عوامی آگاہی مہم شروع کی جائے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|