Online Complaint    People's Sky View
 
 
 
 
 
    
 
   
 
       
    Home  
    Governing Body  
    Director General  
    Departments  
    KDA Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    KDA Introduction  
    Organization Chart  
    Tender Information  
    Tenders  
    Grand Auction  
    Notifications  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Town Map  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
       


 
 
 
 
     
  وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کے ڈی اے سوک سینٹر میں بائیو میٹرک سسٹم کا افتتاح کیا۔  
     
  17-Sep-2019  
     
   
     
  وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی ایک شاندار اور روشن ادارہ رہا ہے، شہر کراچی کے لئے کے ڈی اے کی خدمات اور کام کا معیار ملکی سطح پر تسلیم شدہ ہے۔عروس البلاد کراچی کی ترقی میں کے ڈی اے نے تاریخ ساز کردار ادا کیا اور ایک بار پھر کراچی کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کی بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے۔ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو اپنے بنیادی چارٹرڈ خصوصاً کراچی کی ترقی اور شہریوں کو سستی و رہائشی سہولیات کی فراہمی پر بھرپور توجہ دینی چاہئے۔ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ بکھری سوچوں کو اکٹھا کرکے اور ذاتی مصلحتوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ادارہ اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں، اب عملی طور پر اقدامات کرنے بلکہ اختتامی تکمیل تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کے ڈی اے سوک سینٹر میں بائیو میٹرک سسٹم کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام غیرحاضر اور دیر سے آنے والے افسران و ملازمین کو وارننگ لیٹر جاری کئے جائیں جبکہ غیر حاضر اور دیر سے آنے والے افسران و ملازمین کی تنخواہ کاٹی جائے اور ادارے میں بائیو میٹرک سسٹم کے نظام کو مستقل بنیادوں پر فعال کیا جائے۔ عہدوںپر وہی رہے گا جو کام کرے گا، افسران کام ٹھیک کریں گے توماتحت عملہ بھی خود ہی کام کرے گا، غیر حاضر ملازمین و افسران کے خلاف کارروائی کرکے ادارے کی بہتری اور شہریوں کے مفاد میں بہتر اقدامات اٹھائے جائیں گے، آئندہ ماہ افسران و ملازمین کی تعلیمی اسناد کی ویری فکیشن کی جائے گی ۔ وزیر بلدیات سندھ کا کہنا تھا کہ ادارہ ترقیات کراچی کو درپیش مسائل اور ملازمین کے بنیادی حقوق کی فراہمی کے لئے رواں ماہ میٹنگ بھی رکھی جائے گی جس میں کے ڈی اے کے مختلف امور سمیت دیگر مسائل کے خاتمہ کے لئے مثبت تجاویز پر تفصیلی غورو خوص کیا جائے گا۔ ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر بدر جمیل نے کہا کہ ماضی میں سب سے زیادہ منفی پہلو یہ رہا کہ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو ترقیاتی کاموں اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے استعمال نہیں کیا گیا جس کے باعث خراب معاشی حالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اگر ماضی کی غلطیوں کا صحیح ادراک کرکے ان سے بچنے کی کوشش کرتے ہوئے مثبت سمت میں قدم بڑھایا جائے تو کوئی بھی ادارہ کامیابی کی منازل طے کرتے ہوئے تاریخ میں اپنے لئے نام پیدا کرنے کے علاوہ شہریوں کو بھی مشکلات و مسائل سے نجات دلاکر سرخرو ہوسکتا ہے۔ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو مالی طور پر مستحکم کرنے کے لئے حکومت سندھ کا تعاون درکار ہے، امید ہے کہ وزیر بلدیات سندھ کے ڈی اے کو ترقی یافتہ اداروں کی صف میں کھڑا کرنے کے لئے مرکزی کردار ادا کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ بائیو میٹرک سسٹم پر سو فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، تمام افسران و ملازمین کا بائیوڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کرنے کا عمل جاری ہے جس کا مقصد تنخواہیں بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے ادا کی جاسکیں گی اور غیر حاضر افسران کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جاسکے گی۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
   
 

Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  

facebook   twitter   instagram