|
|
|
|
|
|
|
|
-
Sindh Local Government Minister Saeed Ghani's visit's Karachi Development Authority. On this occasion, Director General KDA Syed Shujaat Hussa
-
Director General Karachi Development Authority Syed Shujaat Hussain met the delegation recommended by the World Bank in his office located in Civic Ce
-
According to the notification issued by the Sindh government, Syed Shujaat Hussain has been appointed to the post of Director General Karachi Deve
-
Construction and development of the city and provision of basic facilities to the citizens are among the priorities, all possible steps are being ta
-
With the ADP fund issued by the Government of Sindh, the officers and employees of the Karachi Development Authority consisting of expert engineers ar
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ادارہ ترقیات کراچی کے ماتحت رہائشی اسکیموں میں شہریوں کو بہترین بنیادی سہولیات کی فراہمی ہر قیمت پر یقینی بنائی جائے۔ ڈائریکٹر جنرل ۔ ڈاکٹر بدر جمیل
|
|
|
|
|
|
20-Sep-2019
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر بدر جمیل نے کہا ہے کہ ادارہ ترقیات کراچی کے ماتحت رہائشی اسکیموں میں شہریوں کو بہترین بنیادی سہولیات کی فراہمی ہر قیمت پر یقینی بنائی جائے۔ متعلقہ افسران تجاوزات کی نشاندہی کرکے فوری طور پر کارروائی پر عمل درآمد کریں۔ کے ڈی اے اسکیموں میں شہریوں کو صحتمندانہ ماحول فراہم کرنے کے لئے پارکس سمیت کھیل کے میدان کے آباد کئے جائیںگے۔ یہ بات ڈی جی کے ڈی اے نے سوک سینٹر میں موجود دفتر میں لائنز ایریا اسکیم کے بارے میں بریفنگ لیتے ہوئے کہی۔ لائنز ایریا پروجیکٹ ڈائریکٹر مبین احمد صدیقی نے ڈی جی کے ڈی اے ڈاکٹر بدر جمیل کو لائنز ایریا اسکیم 35 کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ لائنز ایریا میں قابضین کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرکے 95 فیصد سے زائد اراضیاں واگزار کرالی گئیں جبکہ لائنز ایریا اسکیم میں جدید دور کے مطابق شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نے لائنز ایریا میں کئے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ ترقیات کراچی شہریوں کو نئی و سستی رہائشی سہولیات کی فراہمی کا ضامن ہے۔ جلد ہی حکومت سندھ کے تعاون سے شہر بھر میں رہائشی اسکیمیں متعارف کرائیں جائیں گی، رہائشی پروجیکٹ کے لئے منصوبہ بندی آخری مراحل میں ہے، عنقریب غریب و متوسط طبقہ کے لئے خوشخبری سامنے لائی جائے گی، رہائشی پروجیکٹ کی نگرانی خود کروں گا، ماضی میں حکومت سندھ کا بھرپور تعاون حاصل رہا ہے امید ہے کہ تعاون کا تسلسل برقرار رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی شہر کی تعمیر و ترقی اور شہریوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے والا ادارہ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی اپنا ایک ناقابل فراموش وجود رکھتا ہے۔ بریفنگ کے دوران ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ سیکریٹری کے ڈی اے شکیل صدیقی، پروجیکٹ ڈائریکٹر لائنز ایریا مبین احمد صدیقی، ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ وقار الدین ،ڈپٹی ڈائریکٹر عبداللطیف، ترجمان ادارہ ترقیات کراچی اکرم ستار و دیگر افسران موجود تھے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|