|
|
|
|
|
|
|
|
-
Sindh Local Government Minister Saeed Ghani's visit's Karachi Development Authority. On this occasion, Director General KDA Syed Shujaat Hussa
-
Director General Karachi Development Authority Syed Shujaat Hussain met the delegation recommended by the World Bank in his office located in Civic Ce
-
According to the notification issued by the Sindh government, Syed Shujaat Hussain has been appointed to the post of Director General Karachi Deve
-
Construction and development of the city and provision of basic facilities to the citizens are among the priorities, all possible steps are being ta
-
With the ADP fund issued by the Government of Sindh, the officers and employees of the Karachi Development Authority consisting of expert engineers ar
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ملازمین ادارہ کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کے مسائل کے حل کے لئے ذاتی حیثیت میں کاوشیں جاری رکھوں گا۔ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر بدر جمیل
|
|
|
|
|
|
22-Sep-2019
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر بدر جمیل نے کہا ہے کہ ملازمین کے وسیع تر مفاد میں ہر سطح پر اقدامات کئے جارہے ہیں، کے ڈی اے ملازمین نے شہر کی ترقی کے لئے بلاشبہ نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ملازمین ادارہ کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کے مسائل کے حل کے لئے ذاتی حیثیت میں کاوشیں جاری رکھوں گا۔ یہ بات ڈی جی کے ڈی اے نے گزشتہ روز سوک سینٹر کانفرنس روم میں یونینز کے سربراہان سمیت عہدیداران سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے مزید کہا کہ ماضی میں کئے گئے اقدامات کے باعث خودانحصاری کی کوششوں کو نقصان پہنچا اب جبکہ درست سمت کا تعین ہوچکا ہے تو تمام افسران و ملازمین سمیت تمام یونینز کی ذمہ داری ہے کہ موجودہ دور میں ادارہ کی فلاح اور مستحکم کرنے میں مثبت کردار ادا کریں۔یونینز کے سربراہان مثبت اقدامات کی نشاندہی کریں تاکہ ادارہ ترقیات کراچی میں موجود بہتری کو گنجائش کو پرُ کیا جاسکے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنا احتساب خود کریں اور موجود خامیوں کو دور کرنے کے لئے اپنا تمام تر توجہ مرکوز رکھیں، افسران و ملازمین کے بنیادی حقوق کی فراہمی ادارہ کی ذمہ داری ہے اور یہ ذمہ داری ادارہ بخوبی ادا کررہا ہے۔کرپٹ افسران کا احتساب کیا جائے گا، ٹھوس شواہد کی نشاندہی پر متعلقہ افسران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ادارہ کی ساکھ مجروح کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ ذاتی مفاد کے برعکس الزام تراشیوں کا سلسلہ بند ہونا چاہئے۔ تمام افسران و ملازمین ذاتی چپقلش دور کرکے اور آپسی روابط مضبوط بناکر ادارہ اور شہریوں کے وسیع تر مفاد میں اپنا کردار ادا کریں۔ افسران و ملازمین کے مالی مسائل کا ادراک ہے، ادارہ ترقیات ملازمین کو درپیش مسائل سے نکالنے کے لئے حکمت عملی پر عمل پیرا ہے، دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے جلد ہی ملازمین کے حقوق کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ملاقات میں ادارہ ترقیات کے انتظامی امور میں مزید بہتری کے لئے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، مثبت تجاویز و آراء کی روشنی میں ادارہ کو ترقی کی سمت گامزن کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|