Online Complaint    People's Sky View
 
 
 
 
 
    
 
   
 
       
    Home  
    Governing Body  
    Director General  
    Departments  
    KDA Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    KDA Introduction  
    Organization Chart  
    Tender Information  
    Tenders  
    Grand Auction  
    Notifications  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Town Map  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
       


 
 
 
 
     
  ڈی جی کے ڈی اے نے نارتھ ناظم آباد اسکول انتظامیہ اور اساتذہ سے ملاقات۔  
     
  24-Sep-2019  
     
   
     
  ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر بدر جمیل نے کہا ہے کہ مضبوط اقوام نامساعد حالات کے باوجود ترقی کے راستے نہیں چھوڑتیں بلکہ ترقی کا سفر جاری رکھتی ہیں۔ مجھے یہ جان کر خوشی ہورہی ہے کہ کے ڈی اے اسکول اعلیٰ تعلیمی ادارہ بن کر ابھرا ہے جہاں نوجوانوں کو تعلیم کے جدید اور بہترین مواقع فراہم کئے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈی جی کے ڈی اے نے نارتھ ناظم آباد اسکول انتظامیہ اور اساتذہ سے ملاقات کے دوران کیا۔ ڈی جی کے ڈی اے نے ادارہ ترقیات کے ماتحت تمام اسکولز پر نظام تعلیم اورانتظامی امور احسن طریقے سے چلانے اور تمام طلبہ و طالبات کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے جبکہ اسکولز کی حالت زار مزید بہتربنانے کے لئے کمیٹی تشکیل دی جو ایک ہفتے میں تمام اسکولز کا سروے کرکے سہولیات کی عدم موجودگی کی رپورٹ پیش کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ نارتھ ناظم آباد میں قائم کے ڈی اے اسکول کی تزئین و آرائش کی جائے، سیکورٹی، چوکیدار، سوئپر اور بنیادی سہولیات کی فراہمی فوری طور پر یقینی بنائی جائے جبکہ کے الیکٹرک حکام سے رابطہ کرکے ترجیحی بنیادوں پر بجلی بحال کرنے کے ساتھ اساتذہ کی سینیارٹی کی فہرست مرتب کرکے رواں ہفتے پیش کی جائے، سیکریٹری کے ڈی اے احکامات پر ہنگامی طور پر عملدرآمد کریں۔ کے ڈی اے کے ماتحت تمام اسکولز میں پودے لگانے کا عمل شروع کیا جائے جس کے باعث اساتذہ و طلبہ کو صحتمندانہ ماحول میسر آئے گا۔ جدید خطوط سے آراستہ تعلیم وقت کی ضرورت ہے، تحقیق کے بڑھتے ہوئے رجحان نے اعلیٰ تعلیم کی افادیت کو مزید بڑھا دیا ہے۔ ملاقات کے دوران پرنسپل کے ڈی اے اسکول نے کہا کہ ادارے میں تحقیق پر مبنی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے، تاکہ طلبہ عصر حاضر کے مطابق عملی میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں۔ ڈی جی کے ڈی اے نے اس بات پر زور دیا کہ طلبہ و طالبات کو تدریس کے ساتھ ساتھ ہر ممکن صحتمندانہ اور تفریحی سہولتیں فراہم کی جائیں، ہمیں مالی استعداد رکھنے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی۔ نوجوانوں، خواتین اور بچوں کو معیاری تعلیم پہنچانے کیلئے ہم سب کو آگے آنے کی ضرورت ہے خصوصاً اساتذہ کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ سیکریٹری کے ڈی اے شکیل صدیقی، ڈپٹی سیکریٹری جنرل شکیل احمد خان، اسسٹنٹ سیکریٹری ایڈمن عمر فاروق، ترجمان ادارہ ترقیات اکرم ستار و دیگر افسران بھی موجود تھے۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
   
 

Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  

facebook   twitter   instagram