|
|
|
|
|
|
|
|
-
Sindh Local Government Minister Saeed Ghani's visit's Karachi Development Authority. On this occasion, Director General KDA Syed Shujaat Hussa
-
Director General Karachi Development Authority Syed Shujaat Hussain met the delegation recommended by the World Bank in his office located in Civic Ce
-
According to the notification issued by the Sindh government, Syed Shujaat Hussain has been appointed to the post of Director General Karachi Deve
-
Construction and development of the city and provision of basic facilities to the citizens are among the priorities, all possible steps are being ta
-
With the ADP fund issued by the Government of Sindh, the officers and employees of the Karachi Development Authority consisting of expert engineers ar
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی 70 کروڑ سے زائد دفاتر کا کرایہ و یوٹیلیٹی کی مد میں بقایا جات کی ادائیگی کے لئے عملی اقدامات کرے ۔ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر بدر جمیل
|
|
|
|
|
|
25-Sep-2019
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر بدر جمیل نے سوک سینٹر بلڈنگ میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ظفر احسن سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران انتظامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ ڈی جی کے ڈی اے ڈاکٹر بدر جمیل نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ ترقیات کراچی مالی بحران کا شکار ہے جس کے باعث افسران و ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی 70 کروڑ سے زائد دفاتر کا کرایہ و یوٹیلیٹی کی مد میں بقایا جات کی ادائیگی کے لئے عملی اقدامات کرے تاکہ ادارہ مالی طور پر مستحکم اور افسران و ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کو بروقت یقینی بنائی جاسکے۔ ڈی جی سی بی سی اے اور ڈی جی کے ڈی اے نے بقایاجات کی ادائیگی کے لئے 6 رکنی کمیٹی قائم کرنے اور کمیٹی کی رپورٹ سندھ حکومت کو ہنگامی طور پر بھیجنے پر اتفاق کیا۔ ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ظفر احسن نے ڈی جی کے ڈی اے کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی بقایاجات کی ادائیگی کے لئے سنجیدہ ہے اور جلد ہی واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے گا۔ آخر میں سی بی سی اے اور کے ڈی اے کے مابین مربوط روابط
قائم اور بھرپور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات کے دوران ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ ورئیل اندھر، ایگزیکٹو انجینئر الیکٹریکل میکنیکل احمد علی، ایگزیکٹو ایکٹو سوک سینٹر بلڈنگ زاہد حسین، ترجمان ادارہ ترقیات اکرم ستار جبکہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کے ہمراہ سینئر ڈائریکٹر ماسٹر پلان ولایت داتا،ڈائریکٹر مینٹی ننس علی مہدی ودیگر افسران موجود تھے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|