Online Complaint    People's Sky View
 
 
 
 
 
    
 
   
 
       
    Home  
    Governing Body  
    Director General  
    Departments  
    KDA Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    KDA Introduction  
    Organization Chart  
    Tender Information  
    Tenders  
    Grand Auction  
    Notifications  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Town Map  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
       


 
 
 
 
     
  وطن پرست لیبر یونین کے زیر اہتمام پاک افواج سے اظہار یکجہتی کی منعقدہ تقریب  
     
  26-Sep-2019  
     
   
     
  گزشتہ روز وطن پرست لیبر یونین کے زیر اہتمام پاک افواج سے اظہار یکجہتی کی منعقدہ تقریب میں ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر بدر جمیل اور پاک سرزمین پارٹی کے رہنما شبیر قائم خانی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی جبکہ کے ڈی اے ایمپلائز یونین کی جانب سے یوم حسین کی آج منعقدہ تقریب میں ڈی جی کے ڈی اے ڈاکٹر بدر جمیل، ایم کیو ایم پاکستان قومی اسمبلی کشور زہرہ اور دیگر معروف علمائے کرام نے شرکت کی۔ وطن پرست لیبر یونین کی تقریب سے ڈی جی کے ڈی اے ڈاکٹر بدر جمیل نے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کے حقوق کے لئے ہر سطح پر اقدامات کئے جائیں گے، آئندہ ریگولر اور پنشن ملازمین کو ہر ماہ 10 تاریخ سے قبل تنخواہوں و پنشن کی ادائیگی یقینی بنانے اور ورک چارج و کنٹریکٹ ملازمین کے لئے اسکروٹنی کمیٹی بناکر ریگولر کیا جائے گا، میرٹ کی بنیاد پر ملازمین کے پروموشن کئے جائیں گے جبکہ اساتذہ ملازمین جن کے پروموشن زیر التواء ہیں انہیں جلد ٹائم اسکیل پر پروموٹ کرنے کے ساتھ ساتھ 15 فیصد اضافی ایڈہاک ماہ اکتوبر سے ملازمین کو دیا جائے گا۔ 1 تا 15 گریڈ کے ملازمین کو موٹر سائیکل اور افسران کو آسان اقساط پر گاڑیاں فراہم کی جائیں گی۔ کے ڈی اے ملازمین بشمول افسران اپنی ذمہ داریاں ادا کریں، ادارہ کو ترقی کی سمت گامزن کرنے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے۔ گھوسٹ ملازمین اور مستقل غیر حاضر ملازمین کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ محکمہ جاتی افسران روابط مضبوط بنائیں اور درپیش مسائل کے خاتمے کے لئے مثبت تجاویز پیش کریں۔ ادارہ کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کے لئے مثبت تجاویز کا فوری جائزہ لے کر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ علاوہ ازیں کے ڈی اے ایمپلائز یونین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی کے ڈی اے نے کہا کہ ہمیں حسینیت کے فلسفے پر عملی طرز زندگی بسر کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں دنیا کے ساتھ ساتھ دینی معاملات میں بھی گہری نظر رکھنے کی اشد ضرورت ہے، دین کے راستے پر چلتے ہوئے نہ صرف انفرادی طرز زندگی بہتر کرسکتے ہیں بلکہ ملک کی خوشحالی کے لئے بھی مرکزی کردار ادا کرسکتے ہیں۔ تقریب میں ڈی جی کے ڈی اے ڈاکٹر بدر جمیل،سیکریٹری کے ڈی اے شکیل صدیقی، ڈائریکٹر فنانس ارشد عباس، ڈائریکٹر لینڈ عطاء عباس، ترجمان ادارہ ترقیات کراچی اکرم ستار، وطن پرست لیبر یونین کے صدر عمران حسین، کے ڈی اے ایمپلائز یونین کے سرپرست اعلیٰ نوید انور، کے ڈی اے لیبر یونین کے جنرل سیکریٹری محمد اشرف، کے ڈی اے مزدور یونین کے چیئرمین عبدالمتین شیخ و دیگر افسران ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
   
 

Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  

facebook   twitter   instagram