Online Complaint    People's Sky View
 
 
 
 
 
    
 
   
 
       
    Home  
    Governing Body  
    Director General  
    Departments  
    KDA Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    KDA Introduction  
    Organization Chart  
    Tender Information  
    Tenders  
    Grand Auction  
    Notifications  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Town Map  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
       


 
 
 
 
     
  کے ڈی اے ملازمین کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ہنگامی بنیادوں پر اساتذہ کے مسائل حل کئے جائیں گے ۔ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر بدر جمیل  
     
  29-Sep-2019  
     
   
     
  تعلیم کی اہمیت اور تعلیمی درسگاہوں کو آباد کرنے کے لئے ادارہ ترقیات کراچی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر بدر جمیل اپنی تمام تر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہیں۔ ان کے نزدیک کوئی بھی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتی جب تک قوم میں شعور پیدا نہ ہو۔ اس ضمن میں ڈی جی کے ڈی اے نے گزشتہ روز نارتھ ناظم آباد میں واقع کے ڈی اے اسکول کا دورہ کیا۔ اسکول میں جاری ترقیاتی کاموں پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے ڈاکٹر بدر جمیل نے الیکٹرک نظام کی بحالی کے کام میں مزید تیزی لانے اور اسکول کی حالت زار مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر اساتذہ و انتظامیہ نے سہولیات کے فقدان کے بارے میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ ڈی جی کے ڈی اے نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ کے ڈی اے ملازمین کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ہنگامی بنیادوں پر اساتذہ کے مسائل حل کئے جائیں گے جبکہ اسکول میں طلبہ و طالبات کے لئے بہترین نظام تعلیم کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔ ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے کا کہنا ہے کہ تعلیم انفرادی اور اجتماعی طور پر سب کے لئے نہایت اہم ہے۔ تعلیم معاشرے کو بہتر شہری، ذہین بچے اور با شعور بنانے میں مرکزی کردار ادا کرتی ہے۔ تعلیم ہر قوم کی بنیاد ہوتی ہے، جو قوم کو معاشی دولت،معاشرتی استحکام اور سیاسی قابلیت دیتی ہے۔ تعلیم ہی ترقی یافتہ ممالک میں معاشی و معاشرتی ترقی کی بنیاد ہے۔ بعدازاں ڈی جی کے ڈی اے نے ملازمین کے رہائشی فلیٹس کا دورہ کیا۔ دورہ کے موقع پر ملازمین نے ڈی جی کے ڈی اے کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پولی کلینک عرصہ دراز سے غیر فعال ہے جس کے باعث ملازمین کو علاج و معالجہ میں پریشانی کا سامنا ہے۔ ڈی جی کے ڈی اے نے فوری طور پر پولی کلینک کو فعال کرنے اور پمپنگ اسٹیشن کی بحالی کے لئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ رواں ہفتے پولی کلینک کو فعال کیا جائے اور جدید طرز پر ملازمین کو طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے جبکہ پمپنگ اسٹیشن کو فوری طور پر قابل استعمال لایا جائے۔ دورہ کے موقع پر ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ اسسٹنٹ سیکریٹری آئی آر ایس محمد عمر فاروق، ترجمان ادارہ ترقیات اکرم ستار و دیگر افسران موجود تھے۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
   
 

Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  

facebook   twitter   instagram