Online Complaint    People's Sky View
 
 
 
 
 
    
 
   
 
       
    Home  
    Governing Body  
    Director General  
    Departments  
    KDA Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    KDA Introduction  
    Organization Chart  
    Tender Information  
    Tenders  
    Grand Auction  
    Notifications  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Town Map  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
       


 
 
 
 
     
  ڈی جی کے ڈی اے نے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت سے خطاب ۔  
     
  30-Oct-2019  
     
   
     
  ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر بدر جمیل نے کہا ہے کہ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی عنقریب معاشی استحکام کی منزل پر پہنچ جائے گی، لیکن اس کے لئے سخت محنت اور اس عہد کو مکمل کرنے میں مہارت کی ضرورت ہے۔ ماضی کی روایت کو تسلسل کی تقویت دینے کے لئے ضروری ہے کہ اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائیں اور اپنی قابلیت اور صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے ادارہ کی ساکھ کو بہتر سے بہتر بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈی جی کے ڈی اے نے سوک سینٹر کانفرنس روم میں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ریکوری نے ڈی جی کے ڈی اے کو حالیہ کارکردگی کے بارے میں رپورٹ پیش کرنے کے ساتھ مختلف تجاویز پیش کیں، اس ضمن میں ڈی جی کے ڈی اے نے مثبت تجاویز پر عملدرآمد کرتے ہوئے ذرائع آمدن میں مزید اضافہ کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی۔ ڈائریکٹر پبلک ہائوسنگ نوید صدیقی نے سرجانی ٹائون میں واقع کے ڈی اے فلیٹس ودکانوں کے حوالے سے بریفنگ دی، ڈی جی کے ڈی اے نے ایک کمیٹی تشکیل دی جو خالی فلیٹس و دکانوں کا سروے کرنے کے بعد نیلامی کے لئے پیش کرے گی۔ ڈائریکٹر آئی ٹی کمال صدیقی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ لینڈ سے متعلق ریکارڈ کو محفوظ بنانے کے لئے کمپیوٹرائزڈ کیا جارہا ہے جس پر تیزی سے ہوم ورک جاری ہے، سائلین کو ریکارڈ کی معلومات فراہم کرنے کے لئے گرائونڈ فلور پر کائونٹر بنایا جارہا ہے جس سے کے ڈی اے الاٹیز ریکارڈ کی معلومات حاصل کرنے کے لئے ایک فارم حاصل کرسکیں گے ، ریکارڈ چیک کرنے کی فیس مقرر کی گئی ہے جس کے بعد سائلین کو ریکارڈ کی مکمل معلومات فراہم کی جائے گی۔ آخر میں ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر بدر جمیل نے ادارہ ترقیات کراچی کے اثاثہ جات کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی جو اثاثہ جات کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد تفصیلی رپورٹ پیش کرے گی۔ اجلاس میں ممبر اے عطاء عباس زیدی، ممبر ٹیکنیکل (چیف انجینئر) رام چند، سیکریٹری کے ڈی اے شکیل صدیقی، ڈائریکٹر ریکوری ، ڈائریکٹر آئی ٹی کمال صدیقی، ڈائریکٹر ٹریفک انجینئرنگ اینڈ بیورو نوید اظہار،ڈائریکٹر پبلک ہائوسنگ نوید صدیقی، ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ ورئیل اندھر، ڈائریکٹر ایڈمن انجینئرنگ محبوب عالم، ڈائریکٹر بچت بازار خرم عارف، ڈائریکٹر اسپورٹس ایاز منشی، ترجمان ادارہ ترقیات کراچی اکرم ستار ودیگر افسران موجود تھے۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
   
 

Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  

facebook   twitter   instagram