|
|
|
|
|
|
|
|
-
Sindh Local Government Minister Saeed Ghani's visit's Karachi Development Authority. On this occasion, Director General KDA Syed Shujaat Hussa
-
Director General Karachi Development Authority Syed Shujaat Hussain met the delegation recommended by the World Bank in his office located in Civic Ce
-
According to the notification issued by the Sindh government, Syed Shujaat Hussain has been appointed to the post of Director General Karachi Deve
-
Construction and development of the city and provision of basic facilities to the citizens are among the priorities, all possible steps are being ta
-
With the ADP fund issued by the Government of Sindh, the officers and employees of the Karachi Development Authority consisting of expert engineers ar
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر بدر جمیل اور ممبر ایڈمن عطاء عباس زیدی کا گلستان جوہر سائٹ آفس کا دورہ۔
|
|
|
|
|
|
01-Nov-2019
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر بدر جمیل اور ممبر ایڈمن عطاء عباس زیدی کا گلستان جوہر سائٹ آفس کا دورہ۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے ڈاکٹر بدر جمیل نے افسران و ملازمین کی حاضری رجسٹرڈ چیک کئے اور افسران و ملازمین کی غیر حاضری پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے مستقل غیر حاضر افسران و ملازمین کو وارننگ لیٹر جاری کرنے کے احکامات جاری کئے۔ ڈی جی کے ڈی اے نے ڈائریکٹر آئی ٹی سید کمال احمد صدیقی کو ہدایت جاری کی کہ ترجیحی بنیادوں پر گلستان جوہر سائٹ آفس سمیت کے ڈی اے سے منسلک تمام سائٹ آفسز میں بائیو میٹرک سسٹم کا نظام نافذ کیا جائے۔ انہوں نے افسران و ملازمین پر واضح کرتے ہوئے کہا کہ میں روزانہ کی بنیاد پر سائٹ آفسز کا دورہ کروں گا، تمام افسران و ملازمین وقت کی پابندی کے ساتھ حاضری یقینی بنائیں،غفلت میں مرتکب ملازمین کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ گلستان جوہر میں واگزار کرائی گئی کے ڈی اے اراضیاںپر قابضین دوبارہ تجاوزات قائم کررہے ہیں، کے ڈی اے اراضی کو محفوظ بنانے کے لئے چوکیداری نظام کو متحرک کیا جائے اور کے ڈی اے سائن بورڈ نصب کئے جائیں۔قائم تجاوزات کے خاتمہ کے لئے سو فیصد عملی اقدامات کئے جائیں، کسی صورت لینڈ مافیا کو سرکاری اراضیوں پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ڈی جی کے ڈی اے نے ایگزیکٹو انجینئر گلستان جوہر عارف رضا کو سختی سے ہدایت جاری کی کہ احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں سخت محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ دورہ کے دوران ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ ایگزیکٹو انجینئر راحت فہیم، ایگزیکٹو انجینئر عارف رضا، اکائونٹ آفیسر سید امیر علی، ترجمان ادارہ ترقیات کراچی اکرم ستار و دیگر افسران بھی موجود تھے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|