|
|
|
|
|
|
|
|
-
Sindh Local Government Minister Saeed Ghani's visit's Karachi Development Authority. On this occasion, Director General KDA Syed Shujaat Hussa
-
Director General Karachi Development Authority Syed Shujaat Hussain met the delegation recommended by the World Bank in his office located in Civic Ce
-
According to the notification issued by the Sindh government, Syed Shujaat Hussain has been appointed to the post of Director General Karachi Deve
-
Construction and development of the city and provision of basic facilities to the citizens are among the priorities, all possible steps are being ta
-
With the ADP fund issued by the Government of Sindh, the officers and employees of the Karachi Development Authority consisting of expert engineers ar
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
کے ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر بدر جمیل کا انفارمیشن ٹیکنالوجی آفیسرز ایسوسی ایشن کی جانب سے محکمہ کے حجاج کرام ، ریٹائرڈ آفیسرز اور ملازمین سے خطاب ۔
|
|
|
|
|
|
08-Nov-2019
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
کے ڈی اے انفارمیشن ٹیکنالوجی آفیسرز ایسوسی ایشن کی جانب سے محکمہ کے حجاج کرام ، ریٹائرڈ آفیسرز اور ملازمین کے اعزاز میں استقبالیہ کاانعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی جبکہ کے ڈی اے ایمپلائز یونین کے سرپرست اعلیٰ نوید انور صدیقی، مزدور یونین (سی بی اے) کے چیئرمین عبدالمتین شیخ اور لیبر یونین کے سرپرست اعلیٰ محمد اشرف بھی موجود تھے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب میں ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر بدر جمیل نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اسپیشل الائونس کی منظوری کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کے تمام افسران و ملازمین کے دیرنہ مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جاررہے ہیں جبکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی آفیسرزکے پروموشن کے لیئے سینارٹی لسٹ تیار کرنے کی ہدایت کی ۔ ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی کا کہنا تھا کے موجودہ اقدامات اور افسران و ملازمین کی محنت سے ادارہ ایک مرتبہ پھر استحکام کی جانب گامزن ہے جبکہ دفتری امور میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہں کی جائے گی۔ ڈاکٹر بدر جمیل کا مزید کہنا تھا کہ لینڈ اور ادارے کے تمام ریکارڈ محفوظ رکھنے کے لیئے کمپیوٹرائزڈ نظام کو متعارف کرانے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سینئرا فسران کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ ڈی جی کے ڈی اے نے کہا کے نئی رہائشی اسکیموں میں ادارہ کے ملازمین کے لیئے خصو صی کوٹہ مختص کیا جائے گا جس کے باعث آفیسرز اور ملازمین کے رہائشی مسا ئل کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔ تقریب سے ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی کمال احمد صدیقی، ڈائریکٹر پبلک ریلیشن رئیس تبسم اور عزیز عباسی نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے اختتام پر محکمہ کے حجاج اکرام اور ریٹائرڈ افسران و ملازمین کو ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر بدر جمیل کے دست مبارک سے گلدستے پیش کیئے گئے ۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|