Online Complaint    People's Sky View
 
 
 
 
 
    
 
   
 
       
    Home  
    Governing Body  
    Director General  
    Departments  
    KDA Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    KDA Introduction  
    Organization Chart  
    Tender Information  
    Tenders  
    Grand Auction  
    Notifications  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Town Map  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
       


 
 
 
 
     
  ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمان کی زیر صدارت اعلیٰ افسران پر مشتمل اجلاس منعقد ہوا۔  
     
  14-Nov-2019  
     
   
     
  ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمان کی زیر صدارت اعلیٰ افسران پر مشتمل اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ادارہ ترقیات کے انتظامی و دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے نے کہا کہ کے ڈی اے افسران بشمول ملازمین اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے ادا کریں، محکمہ جاتی افسران غیر ضروری اخراجات میں کمی کریں تاکہ ملازمین کی تنخواہ ، پنشن اور دیگر ادائیگیاں بروقت ممکن ہو سکیں۔ادارہ کو ترقی کی سمت گامزن کرنے کے لئے کے ڈی اے کے تمام محکموں کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ آفیسرز اور ملازمین کو اپنے عہدے پر برقرار رہنے کے لئے شب و روز کام کرکے اپنی کارکردگی دکھانا ہوگی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر من و عن عمل کرتے ہوئے سرکاری اراضیوں پر تجاوزات کے خلاف انہدامی کارروائیاں کی جائیں گی۔ ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے ڈاکٹر سید سیف الرحمان نے مزید کہا کہ کے ڈی اے کی اراضی پر قائم پارک اور کھیل کے میدانوں سے تجاوزات کو پاک کیا جائے گا جبکہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت شہر بھر میں کے ڈی اے اراضیوں پر 284 پارکس کو آباد کیا جائے گا جس کا مقصد شہریوں کو صحتمندانہ سہولیات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے ڈائریکٹر ریکوری کو ہدایت کی کہ اختیارات میں رہتے ہوئے بقایا جات کی وصولی کو یقینی بنایا جائے اور نادہندگان کو نوٹس جاری کئے جائیں جبکہ آمدن میں اضافے کیلئے مزید نئے ذرائع تلاش کئے جائیں۔ ادارہ کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کیلئے مثبت تجاویز کا فوری جائزہ لیکر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ ڈی جی کے ڈی اے نے چیف انجینئر رام چند کی سربراہی میں کمیٹی قائم کرکے پائپ فیکٹری کی حالیہ کارکردگی اور درپیش مسائل کی رپورٹ آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کے احکامات جاری کئے جبکہ لینڈ سے متعلق تمام ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کیلئے ڈائریکٹر آئی ٹی کو ہدایات جاری کیں ، انہوں نے کہا کہ صارفین کو لینڈ سے متعلق تمام تر معلومات بآسانی مہیا کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں جبکہ پراپرٹی ویری فکیشن کو شفاف بنانے کے لئے طریقہ کار وضع کیا جارہا ہے ۔ اس سلسلے میں سوک سینٹر میں موجود تمام کائونٹرز کو مکمل فعال کیا جارہا ہے جبکہ صارفین کی شکایات کے ازالہ کے لئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مربوط نظام وضع کیا جارہا ہے۔ڈائریکٹر لینڈ کی سربراہی میں کے ڈی اے اراضی کو نیلام کرنے کے لئے آکشن کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جائے ، جو کے ڈی اے اراضیوں کی نشاندہی کرکے اپنی تجاویز پیش کرے گی، جس کی روشنی میں کے ڈی اے اراضیاں نیلامی کے لئے پیش کی جائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ اجلاس میں افسران اپنے شعبہ جات کے دفتری و انتظامی امور سمیت درپیش مسائل کی نشاندہی کی تحریری رپورٹ پیش کریں۔اجلاس میں ممبر ایڈمن عبدالقدیر منگی، چیف انجینئر رام چند، ممبر فنانس ارشد عباس، سیکریٹری کے ڈی اے شکیل صدیقی، پروجیکٹ ڈائریکٹر لائنز ایریا مبین صدیقی، ڈائریکٹر ماس ٹرانزٹ قاضی عبدالقدیر، ڈائریکٹر ریکوری رضا قائم خانی، ڈائریکٹر آئی ٹی کمال احمد صدیقی، ڈائریکٹر پبلک ہائوسنگ اسکیم ندیم صدیقی، ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ ورئیل اندھر، ڈائریکٹر ایڈمن محبوب عالم، نعیم وحید، چیف سیکورٹی آفیسر رائو طارق، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز رئیس تبسم و دیگر افسران موجود تھے۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
   
 

Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  

facebook   twitter   instagram