|
|
|
|
|
|
|
|
-
Sindh Local Government Minister Saeed Ghani's visit's Karachi Development Authority. On this occasion, Director General KDA Syed Shujaat Hussa
-
Director General Karachi Development Authority Syed Shujaat Hussain met the delegation recommended by the World Bank in his office located in Civic Ce
-
According to the notification issued by the Sindh government, Syed Shujaat Hussain has been appointed to the post of Director General Karachi Deve
-
Construction and development of the city and provision of basic facilities to the citizens are among the priorities, all possible steps are being ta
-
With the ADP fund issued by the Government of Sindh, the officers and employees of the Karachi Development Authority consisting of expert engineers ar
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمان نے کے ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کے زیر اہتمام جشن عید میلا النبیؐ کے موقع پر بحیثیت مہمان خطاب ۔
|
|
|
|
|
|
15-Nov-2019
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
نبی کریمؐ کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ ہمیں آقائے دو جہاں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت پر عمل پیرا ہوکر اپنے کردار کو سنوارنا چاہئے جبکہ حضور پاکؐ کی سنت کو اپنا کر دنیا میں روحانی انقلاب برپا کیا جاسکتا ہے۔ یہ بات ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمان نے کے ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کے زیر اہتمام جشن عید میلا النبیؐ کے موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریمؐ کی زندگی ہر مسلمان کے لئے نمونہ حیات ہے۔ آپؐ نے اپنے مثبت عمل کے ذریعے لوگوں کو دائرہ اسلام میں داخل کیا، ہمیں بھی چاہئے کہ ہم بھی دین نبوی کی تعلیمات کو اپنائیں اور محبت اور بھائی چارگی کو پروان چڑھائیں۔ آخر میں انہوں نے کے ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا۔ تقریب میں معروف عالم دین اور خطیب عزیز اللہ حقانی نے ایمان افروز خطاب کیا جبکہ معروف ثناء خواں رسولؐ نے بارگاہ رسالتؐ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔ تقریب سے ممبر ایڈمنسٹریشن عبدالقدیر منگی، میزبان عبدالمتین شیخ اور محمد اشفاق چشتی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز رئیس تبسم اور دیگر آفیسرز و ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|