|
|
|
|
|
|
|
|
-
Director General Karachi Development Authority Syed Shujaat Hussain met the delegation recommended by the World Bank in his office located in Civic
-
According to the notification issued by the Sindh government, Syed Shujaat Hussain has been appointed to the post of Director General Karachi Deve
-
Construction and development of the city and provision of basic facilities to the citizens are among the priorities, all possible steps are being ta
-
With the ADP fund issued by the Government of Sindh, the officers and employees of the Karachi Development Authority consisting of expert engineers ar
-
Director General Karachi Development Authority Naveed Anwar along with Chief Engineer made a long emergency visit to the ongoing development works acr
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے ڈاکٹر سید سیف الرحمان نے ایمپلائز یونین کے ایک وفدسے ملاقات۔
|
|
|
|
|
|
17-Nov-2019
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ادارہ ترقیات کراچی کے ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے ڈاکٹر سید سیف الرحمان نے اپنے دفتر میں ایمپلائز یونین کے ایک وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں سرپرست اعلیٰ نوید انور صدیقی کی قیادت میں ڈاکٹر سید سیف الرحمان کو ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی کا منصب سنبھالنے پر انہیں دلی مبارکباد دیتے ہوئے گلدستہ پیش کیاگیا۔وفدکے سربراہ نے ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات کے دوران ادارے کے مسائل سے انہیں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے کے ڈی اے کو دی جانے والی ماہانہ گرانٹ ناکافی ہے جس کی وجہ سے ملازمین کی تنخواہیں، پنشن اور واجبات بروقت ادا کرنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے جبکہ طبی سہولیات کی عدم فراہمی سے ملازمین علاج کی سہولیات سے محروم ہیں۔ انہوں نے اپنی گفتگو میں مزید کہا کہ کے ڈی اے اسکولز کے اساتذہ، سیکورٹی اسٹاف اور اسپیشل ملازمین کی جلد ری ہائرنگ کی جائے تاکہ دفتری معاملات میں کوئی خلل واقع نہ ہو جبکہ ورک چارج ملازمین کو جلد مستقل کرنے کے اقدامات کئے جائیں۔ ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمان نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ ادارے کی بہتری کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں جس کے ثمرات جلد حاصل کئے جاسکیں گے لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ ادارے سے وابستہ ملازمین اور آفیسرزادارے کو مضبوط اور مستحکم کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کے ڈی اے رئیس تبسم اورپرائیوٹ سیکریٹری ریاض احمد راشد بھی موجود تھے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|