ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید شجاعت حسین نے سوک سینٹر میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی.
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید شجاعت حسین نے سوک سینٹر میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے متوقع بارشوں کے پیش نظر شہر بھر میں موجود کے ڈی اے ٹاؤن شپس و اسکیموں میں رین ایمرجنسی نافذ کردی۔ ڈی جی کے ڈی اے سید شجاعت حسین نے متعلقہ حکام اور انجینئرز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ متوقع غیر معمولی بارشوں کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر تمام کے ڈی اے ٹاؤن شپس و اسکیموں میں نکاسی آب کے اقدامات کو یقینی بنایا جائے، بارش کے پانی کی نکاسی کرنے کے لئے تمام ترڈی واٹرنگ پمپ اور مشینریز کو مستقل فعال رکھا جائے اور ضرورت پڑنے پر جنریٹرز اور ہیوی مشینری بھی کرایہ پر حاصل کی جائے۔ تمام افسران و ملازمین کسی بھی ناگہانی صورتحال نمٹنے کے لئے 24 گھنٹے اپنے فرائض انجام دیں۔ ڈی جی کے ڈی اے نے متعلقہ ...
مزید۔۔۔