|
|
|
|
|
|
|
|
-
Sindh Local Government Minister Saeed Ghani's visit's Karachi Development Authority. On this occasion, Director General KDA Syed Shujaat Hussa
-
Director General Karachi Development Authority Syed Shujaat Hussain met the delegation recommended by the World Bank in his office located in Civic Ce
-
According to the notification issued by the Sindh government, Syed Shujaat Hussain has been appointed to the post of Director General Karachi Deve
-
Construction and development of the city and provision of basic facilities to the citizens are among the priorities, all possible steps are being ta
-
With the ADP fund issued by the Government of Sindh, the officers and employees of the Karachi Development Authority consisting of expert engineers ar
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمان نے ڈائریکٹر انسداد تجاوزات ورئیل اندھر کو خصوصی ہدایت دی ۔
|
|
|
|
|
|
19-Nov-2019
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمان نے ڈائریکٹر انسداد تجاوزات ورئیل اندھر کو خصوصی ہدایت دی ہے کہ وہ شہر بھر میں کے ڈی اے اراضیوں پر قائم تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائیوں کا آغاز کریں۔ اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے کا کہنا تھا کہ تمام چیف انجینئرز اور ایگزیکٹو انجینئرز متعلقہ اراضیوں پر تجاوزات کی روک تھام کے لئے عملی اور ٹھوس اقدامات کریں جبکہ نمائشی اقدامات اور تجاوزات میں ملوث افسران و ملازمین کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، رہائشی و رفاہی پلاٹس سمیت کے ڈی اے اراضیوں کی نگرانی کی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ واگزار کرائی گئی اراضیوں پر دوبارہ تجاوزات قائم نہ ہوں۔انہوں نے متنبہ کیا کہ جلد ہی حکومت سندھ سے سفارش کی جائے گی کہ قبضہ مافیا یا ذاتی مفاد کے لئے ادارے کو نقصان پہنچانے والے آفیسرز اور ملازمین کو آئندہ پوسٹنگ نہ دی جائے۔ ڈی جی کے ڈی اے ڈاکٹر سید سیف الرحمان نے ہدایت دی کہ تمام ایگزیکٹو اور چیف انجینئرز تجاوزات کے خلاف محکمہ انسداد تجاوزات کے ساتھ متحد ہو کر عملی اقدامات کریں۔ محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ کا عملہ منظم منصوبہ بندی کے ساتھ شہر بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف مؤثر اور بھرپور کارروائیاں کریں، ضرورت پڑنے پر متعلقہ انتظامیہ، پولیس و رینجرز کی مدد حاصل کی جائے اور کارروائی کے دوران دفتری شناخت کے لئے کے ڈی اے کیپ کا استعمال کریں۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|