Online Complaint    People's Sky View
 
 
 
 
 
    
 
   
 
       
    Home  
    Governing Body  
    Director General  
    Departments  
    KDA Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    KDA Introduction  
    Organization Chart  
    Tender Information  
    Tenders  
    Grand Auction  
    Notifications  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Town Map  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
       


 
 
 
 
     
  ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمان نے کے ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کے وفد سے ملاقات کى  
     
  21-Nov-2019  
     
   
     
  کے ڈی اے ملازمین اور آفیسرز کی ماہانہ تنخواہوں اور پنشن کی بر وقت ادائیگی پہلی ترجیح ہے جس کیلئے ادارے کی آمدنی بڑھانے کیلئے نقائص سے پاک نظام بنایا جا رہا ہے۔ یہ بات ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمان نے کے ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کے وفد سے ملاقات میں کہی۔ وفد کے سربراہ عبدالمتین شیخ نے اپنی گفتگومیں ملازمین کے مسائل بیان کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن تاخیر کا شکار ہیں جس کی وجہ سے ملازمین سخت اذیت میں مبتلا ہیں۔اس سلسلے میں محکمہ اسٹیٹ کو اپنا کردار ادا کرنا چایئے جس کے تحت کے ڈی اے کی جائیدادوں سے نہ صرف کرایہ وصول کیا جائے بلکہ مارکیٹ ویلیو کے لحاظ سے اس میں خاطر خواہ اضافہ بھی کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اوپن پلاٹس جس کا فی الحال کوئی مصرف نہیں ہے انہیں نیلامی کے ذریعیفروخت کیا جائے جس سے ایک جانب ادارے کی آمدنی میں اضافہ ہوگا جبکہ دوسری جانب اوپن پلاٹس پر لینڈ مافیا قبضہ نہیں کر پائے گا۔ عبدالمتین شیخ نے مزید کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی بیٹرمنٹ چارجز وصول کرتا ہے جو ایک طے شدہ فارمولے کے تحت دیگر اداروں کو منتقل کیا جاتا ہے مگر نا معلوم وجوہات کی بناء پر مذکورہ بیٹرمنٹ چارجز کا حصہ کے ڈی اے کو ادا نہیں کیا جا رہا جس سے نہ صرف ترقیاتی کام متاثر ہو رہے ہیں بلکہ ادارے کی مالی مشکلات میں بھی روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمان نے وفد کے مسائل غور اور تحمل سے سننے کے بعد مزید کہاکہ وہ بیٹرمنٹ چارجز کے معاملے پر حکومت سندھ کو مکتوب تحریر کریں گے جس میں کے ڈی اے کو بیٹرمنٹ چارجز کی شیئرنگ کی درخواست کی جائے گی جبکہ دوسری جانب کے ڈی اے کے ذرائع آمدن بڑھانے کیلئے عنقریب اقدامات کئے جارہے ہیں جس کے تحت پارکنگ پلازہ لائنز ایریا کی دکانوں اور دفاتر کا آغاز کیا جارہا ہے۔ ڈی جی کے ڈی اے نے کہا کہ ماضی میں رہائشی اسکیموں کے حوالے سے کے ڈی اے کا نام بہت معتبر تھا جس کی بنیادی وجہ عوام الناس کا حد درجہ اعتماد تھا۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ ترقیات کراچی ایک بار پھر سستی رہائشی اسکیم کے ذریعے عوام کی رہائشی ضروریات کی تکمیل کیلئے مصروف عمل ہے۔وفد میں مزدور یونین (سی بی اے) کے جنرل سیکریٹری محمد اشفاق چشتی، نائب صدر غلام نبی شاہ اور دیگر شامل تھے جبکہ اس موقع پر ڈائریکٹر پبلک ریلیشن رئیس تبسم اور پرائیوٹ سیکریٹری ریاض احمد راشد بھی موجود تھے۔  
     
     
   
     
     

 

 

 

 

 
 
   
 

Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  

facebook   twitter   instagram