|
|
|
|
|
|
|
|
-
Sindh Local Government Minister Saeed Ghani's visit's Karachi Development Authority. On this occasion, Director General KDA Syed Shujaat Hussa
-
Director General Karachi Development Authority Syed Shujaat Hussain met the delegation recommended by the World Bank in his office located in Civic Ce
-
According to the notification issued by the Sindh government, Syed Shujaat Hussain has been appointed to the post of Director General Karachi Deve
-
Construction and development of the city and provision of basic facilities to the citizens are among the priorities, all possible steps are being ta
-
With the ADP fund issued by the Government of Sindh, the officers and employees of the Karachi Development Authority consisting of expert engineers ar
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمان نے ریٹائرڈچیف انجینئر رام چند ریٹائرڈچیف انجینئر شبیر احمد کو سندھ کی ثقافت اجرک اور گلدستے پیش کئے۔
|
|
|
|
|
|
19-Dec-2019
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
سرکاری ملازمت سے با عزت طور پر ریٹائرڈ ہونا ایک اعزاز کی بات ہے جبکہ رنجیدہ ہونے کی بجائے اس بات پر فخر محسوس کرنا چاہئے کہ وطن کی خدمت میں اللہ کریم نے آپ کو سرخرو کیا۔ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمان نے کے ڈی اے انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے دو اعلیٰ افسران چیف انجینئر رام چند اور چیف انجینئر شبیر احمد کی ریٹائرمنٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے بیشتر ممالک میں ریٹاٹرڈ ملازمین بلند عزائم اور جوش و جذبے کے ساتھ اپنی نئی زندگی کا آغاز کرتے ہیں جس میں بعض افراد اپنے اہل خانہ کے ساتھ ہنسی خوشی زندگی گزارتے ہیں جبکہ کچھ لوگ اپنی فرصت کے اوقات انسانی فلاح کے کاموں میں صرف کرکے ریاست کی مدد کرتے ہیں ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سید سیف الرحمان نے ریٹائرڈ ہونے والے افسران کیلئے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔الوداعی تقریب میں ممبر ایڈمنسٹریشن عبدالقدید منگی، ممبر فنانس قاضی عبدالقادر، ڈائریکٹر ٹریفک انجینئرنگ بیورو نوید اظہار، ڈائریکٹر کو آر ڈی نیشن محمد نعیم وحید ، ڈائریکٹر اسپورٹس سید خرم عارف، ڈائریکٹر ریکوری رضا قائم خانی اور ڈائریکٹر پارکس مبین صدیقی نے چیف انجینئر رام چند اور شبیر احمد کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ بعد ازاں ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمان نے ریٹائرڈچیف انجینئر رام چند ریٹائرڈچیف انجینئر شبیر احمد کو سندھ کی ثقافت اجرک اور گلدستے پیش کئے۔تقریب میں انجینئر خالد مسرور، سیکریٹری شکیل خان، ڈائریکٹر آئی ٹی کمال احمد صدیقی، ڈائریکٹر ایڈمن محبوب عالم، ڈائریکٹر پبلک ہاؤسنگ ندیم احمد، پرائیوٹ سیکریٹری ریاض احمد راشد، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز رئیس تبسم اور دیگر افسران نے شر کت کی۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|