|
|
|
|
|
|
|
|
-
Sindh Local Government Minister Saeed Ghani's visit's Karachi Development Authority. On this occasion, Director General KDA Syed Shujaat Hussa
-
Director General Karachi Development Authority Syed Shujaat Hussain met the delegation recommended by the World Bank in his office located in Civic Ce
-
According to the notification issued by the Sindh government, Syed Shujaat Hussain has been appointed to the post of Director General Karachi Deve
-
Construction and development of the city and provision of basic facilities to the citizens are among the priorities, all possible steps are being ta
-
With the ADP fund issued by the Government of Sindh, the officers and employees of the Karachi Development Authority consisting of expert engineers ar
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
نارتھ کراچی سیکٹر فائیو جے میں 40کمرشل پلاٹس پر ناجائز قابضین کے خلاف بھر پور آپریشن ۔
|
|
|
|
|
|
21-Dec-2019
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
کے ڈی اے اراضی پر ناجائز قابضین کے خلاف کاروائی بلا تفریق جاری گی اورواگزار کروائی گئی اراضی کو کراچی اور شہریو ں کے بہتر مفاد کے لئے استعمال کیا جائے گا۔یہ بات ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمان نے محکمہ انسداد تجاوزات کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہی جس کی روشنی میں محکمہ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد قاسم کی سر براہی میں نارتھ کراچی سیکٹر فائیو جے میں 40کمرشل پلاٹس پر ناجائز قابضین کے خلاف بھر پور آپریشن کیا گیا اور بھاری مشینری کے ذریعے پختہ تجاوزات کو مسمار کرکے کے ڈی اے کی قیمتی اراضی واگزار کرواکر تحویل میں لے لی گئیں۔ کاروائی کے دوران محکمہ انسداد تجاوازت کی ٹیم کو سخت مزاحمت کا سامنا رہا مگر اس کے باوجود محکمہ انسداد تجاوزات کے عملے نے کسی دباؤ میں آئے بغیر پیش قدمی جاری رکھی اور ناجائز قابضین کے خلاف کاروائی مکمل کی۔ ڈائریکٹر جنرل سید سیف الرحمان نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ کے ڈی اے اراضیوں پر ناجائز قابضین کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔لینڈ نافیا اورناجائز قابضین کی جانب سے ماضی میں بھی اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود مسلسل کاروائی کی گئی جس کے باعث پارکس، کھیل کے میدان اور رفاہی پلاٹس پر قائم غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کرکے اسے اصل حالت میں بحال کیا گیا۔کے ڈی اے اپنی رٹ قائم کرنے کیلئے کسی دباؤ میں نہیں آئے گی اور قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی بلا امتیاز اور بلا تفریق جاری رہے گی۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|