|
|
|
|
|
|
|
|
-
Sindh Local Government Minister Saeed Ghani's visit's Karachi Development Authority. On this occasion, Director General KDA Syed Shujaat Hussa
-
Director General Karachi Development Authority Syed Shujaat Hussain met the delegation recommended by the World Bank in his office located in Civic Ce
-
According to the notification issued by the Sindh government, Syed Shujaat Hussain has been appointed to the post of Director General Karachi Deve
-
Construction and development of the city and provision of basic facilities to the citizens are among the priorities, all possible steps are being ta
-
With the ADP fund issued by the Government of Sindh, the officers and employees of the Karachi Development Authority consisting of expert engineers ar
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمٰن نےکہا ہماری تمام تر جدوجہد کا مقصد ادارے کی کارکردگی اور وقارکو بڑھانا ہے۔
|
|
|
|
|
|
18-Feb-2020
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ہماری تمام تر جدوجہد کا مقصد ادارے کی کارکردگی اور وقارکو بڑھانا ہے۔ یہ بات ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمٰن نے لینڈ ڈپارٹمنٹ کے ڈی اے کے افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ ادارہ ترقیات کراچی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے ایک بہترین ماسٹر پلان کے تحت مکمل اورمنفرد طرز رہائش اختیار کی جس میں عبادت گاہیں، اسکولز، کھیل کے میدان، پارکس اور دیگر ضروریات زندگی کی منصوبہ بندی کی گئی جس کی تقلید پاکستان کے دیگر ترقیاتی اداروں نے کی۔ایڈیشنل ڈائریکٹر لینڈ سلیم زاہد نے اجلاس کو بتایا کہ انہوں نے ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے کی ہدایات کے مطابق محکمہ آئی ٹی اور دیگر اسٹاف کی خصوصی دلچسپی سے دو ماہ کے قلیل عرصے میں جائیداد کی 10829 فائلوں کوکمپیوٹرائزڈ کیا گیا ہے جس کے باعث الاٹیز کی جائیداد وںکا ریکارڈ محفوظ ہوگیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمٰن نے لینڈ ڈپارٹمنٹ اور آئی ٹی کے افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسے مزید بہتر بنانے کی ہدایت دی۔بعد ازاں جائیدادوں کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے میں بہترین کارکردگی پر آفس اسسٹنٹ حفیظ الحسن، پروگرام آفیسر محمد یوسف عامر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر حسام الکبیر، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمن سلیم زاہد ، ڈائریکٹر آئی ٹی کمال احمد صدیقی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر(ریٹائرڈ) ندیم عمران کو تعریفی شیلڈز پیش کی گئیں۔ اس موقع پر ممبر ایڈمنسٹریشن عبدالقدید منگی، ممبر فنانس قاضی عبدالقادر، سیکریٹری شکیل احمد خان، ڈائریکٹر آئی ٹی کمال احمد صدیقی، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز رئیس تبسم، ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ محمد قاسم اورپرائیوٹ سیکریٹری ریاض احمد راشدسمیت لینڈ ڈپارٹمنٹ کے افسران شریک ہوئے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|