|
|
|
|
|
|
|
|
-
کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے 73 واں یوم جشن آزادی شہر بھر میں بالخصوص کے ڈی اے کی مختلف اسکیمیں اور ٹائون شپس میں پرجوش طریقے سے منایا گیا۔ جشن
-
-
-
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف اکرام کی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے کورنگی کاز وے میں موجود کلھوڑ کی ہیوی مشینری کے ذریعے مکمل صفائی و ستھرائی
-
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف اکرام نے ہنگامی بنیادوں پر سوک سینٹر بلڈنگ میں رین ایمرجنسی سینٹر قائم کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ تفصیلات کے م
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ کی سربراہی میں کورنگی میں قائم تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی ۔
|
|
|
|
|
|
21-Dec-2017
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں متعلقہ محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ کا عملہ شہر بھر میں کے ڈی اے اراضی پر قائم غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کرنے کے لئے بھرپور قوت سے بلا تفریق آپریشن کررہا ہے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت اور حکومت سندھ کے تعاون سے ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی بذات خود آپریشن کی مانیٹرنگ کررہے ہیں۔ ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ کی سربراہی میں کورنگی میں قائم تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی گئی۔آج کورنگی سیکٹر 43-B اور 44-B میں رفاہی پلاٹس پر قائم غیر قانونی کمرشل پلاٹس، تھلے اور شادی ہالز جبکہ لانڈھی 36-B میں پلے گرائونڈ کے لئے مختص کی گئی کے ڈی اے اراضی پر قائم شادی ہالز پولیس، رینجرز اور مقامی انتظامیہ کی موجودگی میں بھاری مشینری کے ذریعے مسمار کردیئے گئے،واگزار کرائی گئی کے ڈی اے اراضی پر مستقبل قریب میں قبضہ مافیا سے محفوظ رکھنے کے لئے فی الفور نگرانی نظام نافذ کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ڈی جی کے ڈی اے سمیع الدین صدیقی نے ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ رضا محمد قائم خان کو آپریشن مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ آپریشن کے دوران ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ رضا محمد قائم خانی کے ہمراہ ایگزیکٹو انجینئر کورنگی و دیگر افسران موجود تھے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|