|
|
|
|
|
|
|
|
-
Sindh Local Government Minister Saeed Ghani's visit's Karachi Development Authority. On this occasion, Director General KDA Syed Shujaat Hussa
-
Director General Karachi Development Authority Syed Shujaat Hussain met the delegation recommended by the World Bank in his office located in Civic Ce
-
According to the notification issued by the Sindh government, Syed Shujaat Hussain has been appointed to the post of Director General Karachi Deve
-
Construction and development of the city and provision of basic facilities to the citizens are among the priorities, all possible steps are being ta
-
With the ADP fund issued by the Government of Sindh, the officers and employees of the Karachi Development Authority consisting of expert engineers ar
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں گزشتہ ایک ماہ سے جاری آپریشن کے دوران 544 سے زائد غیر قانونی تعمیرات کو بھاری مشینری کے ذریعے مسمار کیا گیا۔
|
|
|
|
|
|
03-Jan-2018
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں کراچی کی تاریخ میں پہلی بار کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے بڑے پیمانے پر قبضہ مافیا کے خلاف مؤثر کارروائی کی گئی۔ ترجمان کے مطابق خاطر خواہ کامیابیوں کے باوجود ڈی جی کے ڈی اے نے بلا تفریق تجاوزات کے خلاف آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایت جاری کی ہے۔ گزشتہ ایک ماہ سے جاری آپریشن کے دوران 544 سے زائد غیر قانونی تعمیرات جن میں 188 دکانیں، 140 شادی ہالز، 114 کچے پکے مکانات، 58 بائونڈری وال، 16 بلاکس تھلے، 4 گودام، 12 ہوٹلز، دفاتر، بھینسوں کا باڑہ، فارم ہاوسز شامل ہیں، کو بھاری مشینری کے ذریعے نہ صرف مسمار کیا گیا بلکہ واگزار کرائی گئی اراضی پر ادارہ ترقیات کراچی کا مخصوص سائن بورڈ لگانے کا عمل جاری ہے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کا نظام نافذ ہے۔ ترجمان کے مطابق ڈی جی کے ڈی اے سمیع الدین صدیقی نے قبضہ مافیا کے خلاف کی گئی کارروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کے ڈی اے محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ کے ڈائریکٹر کو ہدایت جاری کی کہ کسی بھی قسم کے دبائو کو نظر انداز کرکے کے ڈی اے اراضی پر قائم تجاوزات کا مکمل خاتمہ کیا جائے، ضرورت پڑنے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون حاصل کیا جائے۔محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ کا عملہ شہر بھر میں کے ڈی اے اراضی پر قائم غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کرنے کیلئے اپنی تمام تر توانائیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بھرپور قوت سے آپریشن کررہا ہے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت اور حکومت سندھ کے تعاون سے ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی بذات خود آپریشن کی مانیٹرنگ کررہے ہیں۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|