|
|
|
|
|
|
|
|
-
Sindh Local Government Minister Saeed Ghani's visit's Karachi Development Authority. On this occasion, Director General KDA Syed Shujaat Hussa
-
Director General Karachi Development Authority Syed Shujaat Hussain met the delegation recommended by the World Bank in his office located in Civic Ce
-
According to the notification issued by the Sindh government, Syed Shujaat Hussain has been appointed to the post of Director General Karachi Deve
-
Construction and development of the city and provision of basic facilities to the citizens are among the priorities, all possible steps are being ta
-
With the ADP fund issued by the Government of Sindh, the officers and employees of the Karachi Development Authority consisting of expert engineers ar
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
کراچی میں پہلی بار ملک کی تاریخ میں وسیع پیمانے پر قبضہ مافیا کے خلاف بلا رنگ و نسل ، بلا تخصیص آپریشن کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی
|
|
|
|
|
|
22-Jan-2018
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی نے کہا ہے کہ کے ڈی اے بحالی کے بعد شہر کراچی میںپہلی بار ملک کی تاریخ میں وسیع پیمانے پر قبضہ مافیا کے خلاف بلا رنگ و نسل ، بلا تخصیص آپریشن کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔ حالیہ آپریشن کے دوران 1500 سے زائد غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کیا گیا جس میں 239رہائشی پلاٹس،503 اسٹریکچر،8کمرشل پلاٹس ، 344 دکانیں، 188بائونڈری وال، 163شادی ہالز ، 12ہوٹلز، 4اسپتالز، 18تھلے، 17سے زائد گودام، باڑہ اور فارم ہائوسز شامل ہیں۔ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں متعلقہ محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ کا عملہ شہر بھر میں کے ڈی اے اراضی پر قائم غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کرنے کے لئے بھرپور قوت سے بلا تفریق آپریشن کررہا ہے جس کے مثبت نتائج عیاں ہورہے ہیں۔ یہ بات ڈی جی کے ڈی اے نے نارتھ کراچی، کورنگی ، سرجانی ٹائون، لانڈھی اور گلستان جوہر کے اطراف واگزار کرائی گئی کے ڈی اے اراضی کی تفصیلی رپورٹ کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ ڈی جی کے ڈی اے کو ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ رضا محمد قائم خانی نے حالیہ آپریشن کے دوران ہونے والے پیش رفت سے آگاہ کیا۔اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے نے ایک ماہ سے زائد جاری آپریشن پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات اور حکومت سندھ کے تعاون سے قبضہ مافیا کا قلع قمع کرنے کے لئے ادارہ ترقیات کراچی کا محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ کا عملہ تمام تر توانائیاں صرف کررہا ہے جو قابل ستائش ہے۔ بعدازاں ڈی جی کے ڈی اے نے سختی سے ہدایت جاری کی کہ واگزار کرائی گئی اراضی کو محفوظ بنانے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں، اس حوالے سے کسی قسم کی غلطی یا کوتاہی قطعی برداشت نہیں کی جائے گی اور آپریشن کو آخری حد تک جاری رکھا جائے گا۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|