|
|
|
|
|
|
|
|
-
کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے 73 واں یوم جشن آزادی شہر بھر میں بالخصوص کے ڈی اے کی مختلف اسکیمیں اور ٹائون شپس میں پرجوش طریقے سے منایا گیا۔ جشن
-
-
-
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف اکرام کی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے کورنگی کاز وے میں موجود کلھوڑ کی ہیوی مشینری کے ذریعے مکمل صفائی و ستھرائی
-
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف اکرام نے ہنگامی بنیادوں پر سوک سینٹر بلڈنگ میں رین ایمرجنسی سینٹر قائم کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ تفصیلات کے م
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
کے ڈی اے اراضیاں قبضہ مافیا سے چھڑانے کے لئے کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی
|
|
|
|
|
|
14-Jan-2019
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی کی سربراہی میں قبضہ مافیا کے خلاف کامیاب حکمت عملی تیار پر عملدرآمد کرتے ہوئے آج گلشن اقبال میں واقع عزیز بھٹی پارک کے اطراف تجاوزات کا خاتمہ کیاگیا۔ مذکورہ کارروائی میں بھاری مشینری کا استعمال کرتے ہوئے Softina شادی ہال اورکسٹم آفیسر کلب کو مسمار کیا گیا۔ گلشن اقبال میں کے ڈی اے اراضی پر عرصہ دراز سے قابضین موجود تھے، تنبیہہ کے باوجود سرکاری اراضی خالی نہیں کی گئی تھی جس کے باعث محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ کے عملے نے عملی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تجاوزات کا مکمل خاتمہ کیا گیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ برس سے جاری انہدامی کارروائیاں سپریم کورٹ کے واضح احکامات کی روشنی میں کی جارہی ہیں جس کا مقصد اربوں روپے کی اراضیاں قبضہ مافیا سے چھڑا کر سرکاری تحویل میں لینا ہے۔ آپریشن کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سمیع الدین صدیقی موجود تھے جبکہ ڈائریکٹر محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ دلدار حسین شاہ، ڈیمالیشن آفیسر سعید خان، ترجمان ادارہ ترقیات اکرم ستار بھی ہمراہ تھے۔ ڈی جی کے ڈی اے نے عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سو فیصد کے ڈی اے اراضیاں قبضہ مافیا سے چھڑانے کے لئے کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اب تک واگزار کرائی گئی سرکاری زمینوں کو شہریوں کو صحتمندانہ اور تفریحی سہولیات فراہم کرنے کے لئے استعمال کیا جائے گا اس ضمن میں کام شروع کردیا گیا ہے اور شہر کراچی میں پارکس اور گرائونڈز کا جال بچھانے کے لئے تجربہ کار اور باصلاحیت کے ڈی اے انجینئرز تیزی سے ہوم ورک کررہے ہیں۔ ہنگامی بنیادوں پر شہر کی تعمیر و ترقی اور شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ادارہ اپنے تمام وسائل کا بخوبی استعمال کررہا ہے جس کے اثرات بہت جلد عیاں ہوں گے۔
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
Copyright © 2016 Karachi Development Authority. All Rights Reserved.
The KDA will not be responsible for the content of external internet sites.
/
Login
/
Webmail
|
|