25-Oct-2024
کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام گزشتہ روز ریٹائرڈ ہونے والے آفیسر ممبر ٹیکنیکل/ چیف انجینئر طارق رفیع کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام گزشتہ روز ریٹائرڈ ہونے والے آفیسر ممبر ٹیکنیکل/ چیف انجینئر طارق رفیع کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید شجاعت حسین نے طارق رفیع کی ادارے کے لئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارہ ترقیات کراچی تجربہ کار اورپیشہ ور قابل افسر سے محروم ہوگیاہے،طارق رفیع نے ادارے کی بہتری و ترقی کے لئے ہر سطح پر بھرپور خدمات پیش کیں۔ ادارے کو مالی طور پر مستحکم کرنے اور ترقی کی جانب گامزن کرنے میں طارق رفیع کا اہم کردار ہے۔ طارق رفیع کی زیر نگرانی شہر بھر میں ترقیاتی منصوبے کامیابی سے مکمل ہوئے ہیں، انہوں نے اپنی زندگی کا طویل دورانیہ ادارے کی بہتری کے لئے وقف کیا۔ کے ڈی اے اور تمام افسران و ملازمین طارق رفیع کی بہترین خدمات یاد رکھیں گے۔ طارق رفیع نے ڈی جی کے ڈی اے سید شجاعت حسین کا تقریب منعقد کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ سید شجاعت حسین کی مجھے بھرپور تائید و حمایت حاصل رہی ہے، ڈی جی کے ڈی اے کی سربراہی میں ادارے کے لئے خدمات پیش کرنا میرے لئے اعزاز ہے۔ میں یہ بات بلاجھجھک کہہ سکتا ہوں کہ سید شجاعت حسین کی سربراہی میں ادارہ اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرنے میں ضرور کامیاب ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ادارے کو جب بھی ضرورت ہو میری خدمات حاضر ہیں، پروقار تقریب منعقد کرنے پر میں ادارہ ترقیات کراچی کا شکر گزار ہوں۔ تقریب میں عشائیہ کا اہتمام بھی کیا گیا تھا، آخرمیں ڈی جی کے ڈی اے سید شجاعت حسین نے طارق رفیع کو سووینئراور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ تقریب میں چیف انجینئر کے ڈی اے عبدالصمد جمالانی، ممبر ایڈمنسٹریشن شکیل صدیقی، ممبر فنانس محمد کاشف خان، سیکریٹری کے ڈی اے ارشد خان، ڈائریکٹر ریکوری بہزاد عامر میمن، ڈائریکٹر آئی ٹی جمیل احمدو دیگر افسران و ملازمین کی بڑی تعداد موجود تھی۔