Welcome to Karachi Development Authority

Mon to Fri - 9am to 5pm

Address

Civic Center, Karachi

Send Us Mail

info@kda.gos.pk

News Details

11-Nov-2024

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی الطاف گوہر میمن کا چیف انجینئر صمد جمالانی کے ہمراہ شاہراہ فیصل پر جاری ترقیاتی کاموں کا طویل ہنگامی دورہ کیا۔

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی الطاف گوہر میمن کا چیف انجینئر صمد جمالانی کے ہمراہ شاہراہ فیصل پر جاری ترقیاتی کاموں کا طویل ہنگامی دورہ۔ دورہ کے دوران ڈی جی کے ڈی اے الطاف گوہر میمن نے جاری ترقیاتی کاموں کا نہ صرف جائزہ لیا بلکہ موقع پر موجود معلقہ حکام سے تفصیلات طلب کیں۔ چیف انجینئر صمد جمالانی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایئرپورٹ تا شاہراہ فیصل میٹروپول ہوٹل18 کلومیٹر طویل روڈ پر 7ڈیجیٹل آرٹیریز ایس ایم ڈی نصب کی جارہی ہیں جو کہ ایئرپورٹ کے 4 داخلی راستے پر جبکہ 3 خارجی راستے پر نصب کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ فیز 1کے پہلے مرحلہ میں فلک ناز ٹاور کے اطراف دکانوں کو چھپانے کے لئے آر سی سی باؤنڈری وال تعمیر کی جارہی ہے جس پر اعلیٰ کوالٹی کا میٹریل استعمال کیا جارہا ہے، باؤنڈری وال پر مختلف میورل ڈیزائن بنائے جائیں گے جس سے ایئرپورٹ کے اطراف خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگا اور بیرون ملک سے آنے والے مندوبین کو شہر کراچی کا مثبت امیج جائے گا۔ شاہراہ فیصل پر نت نئے پودے و درخت اور جدید طرز پر مشتمل فٹ پاتھ قائم کی جارہی ہیں جبکہ فٹ پاتھ کے ساتھ گرین بیلٹ، بینچز اور لائٹس بھی نصب کی جارہی ہیں تاکہ شہری خوشگوار ماحول سے لطف اندوز ہوسکیں۔ انہوں نے ڈی جی کے ڈی اے کو مزید بتایا کہ شاہراہ فیصل پر بیوٹیفکیشن اور ڈرگ روڈ انڈر پاسز کی بیوٹی فکیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے، قوی امکانات ہیں کہ مقررہ مدت سے قبل ترقیاتی عمل مکمل کرلیا جائے گا۔ چیف انجینئر نے منصوبہ کی تکمیل کے دوران حائل رکاوٹوں کے بارے میں ڈی جی کے ڈی اے کو تفصیلی آگاہ کیا جس کے بعد ڈی جی کے ڈی اے نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی کہ تمام حائل رکاوٹوں کا فوری طور پر خاتمہ کرکے منصوبہ کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے۔ دورہ کے دوران ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ چیف انجینئر صمد جمالانی، سپرنٹنڈنٹ انجینئر محیب اللہ جعفری، ایگزیکٹو انجینئر راحت فہیم، کنٹریکٹر تاج منور، JV منصورانجینئرنگ اور دیگرافسران موجود تھے۔


News Photo Gallery