Welcome to Karachi Development Authority
Mon to Fri - 9am to 5pm
Civic Center, Karachi
info@kda.gos.pk
Click Here
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی الطاف گوہر میمن نے مجاہد کالونی میں جاری ترقیاتی کاموں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر چیف انجینئر کے ڈی اے صمد جمالانی، ایگزیکٹو انجینئر جنید صدیقی و دیگر افسران موجود تھے۔ دورہ کے دوران ڈی جی کے ڈی اے الطاف گوہر میمن کو متعلقہ حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سندھ گورنمنٹ کی جانب سے جاری کردہ ADP فنڈ کے تحت مجاہد کالونی میں 400 ملین لاگت سے روڈ کی تعمیرات کا کام جاری ہے، حسین لاکھانی اسپتال سے مجاہد کالونی نمبر 2 براستہ ناظم آباد نمبر 7 تک روڈ تعمیر کیا جارہا ہے جو کہ دو رویہ 150 فٹ چوڑا اور ڈیڑھ کلومیٹر سے زائد پر مشتمل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آر سی سی پر مشتمل برساتی نالہ اور روڈز کے دونوں اطراف 24، 24 فٹ کے سروسز روڈز تعمیر کرنے کے ساتھ ساتھ اسٹریٹ لائٹس نصب کی جائیں گی۔ڈی جی کے ڈی اے نے جاری ترقیاتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت جاری کی کہ افرادی اور مشینری قوت میں مزید اضافہ کرکے ترقیاتی کام مقررہ وقت سے قبل مکمل کیا جائے، روڈز کی تعمیرات کے دوران کوالٹی کے معیار کو ترجیح دی جائے، ناقص میٹریل استعمال کسی صورت قبول نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ روڈز کی تعمیر مکمل ہونے کی صورت میں مقامی افراد کو بہتر سفری سہولیات میسر ہوں گی۔ ادارہ ترقیات کراچی کے ماہر انجینئرز کی زیر نگرانی شہر بھر میں ترقیاتی کام جاری ہے، جلد ہی شہر کے انفرااسٹرکچر میں بہتری نمایاں نظر آئے گی۔