Welcome to Karachi Development Authority
Mon to Fri - 9am to 5pm
Civic Center, Karachi
info@kda.gos.pk
Click Here
وزیربلدیات سندھ سعید غنی کی خصوصی ہدایت پر عملدرآمدکرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی الطاف گوہر میمن نے ADP فنڈ کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے اعلیٰ افسران پر مشتمل اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ڈی جی کے ڈی اے نے شہر کی مختلف 135 اسکیموں جن میں ڈسٹرکٹ کراچی کی 3، سینٹرل ڈسٹرکٹ 30، ایسٹ ڈسٹرکٹ 23، کیماڑی ڈسٹرکٹ 5، کورنگی ڈسٹرکٹ 9، ملیر ڈسٹرکٹ47، ساؤتھ ڈسٹرکٹ6 اور ویسٹ کی 8 ڈسٹرکٹ میں ADP فنڈ سے جاری ترقیاتی کاموں کے بارے میں فرداً فرداً ایگزیکٹو انجینئر سے تفصیلی بریفنگ لی۔ اس موقع پر چیف انجینئر کے ڈی اے صمد جمالانی، سپرنٹنڈنٹ انجینئر محیب اللہ جعفری، ڈائریکٹر پروجیکٹ جنید احمد، ایگزیکٹو انجینئر راحت فہیم، جاوید انصاری، ڈی ڈی او اسلم خان اوریگر انجینئرز وافسران موجود تھے۔ڈی جی کے ڈی اے الطاف گوہر میمن نے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کی کہ ترقیاتی کاموں کی رفتار میں مزید تیزی لائے، ضرورت پڑنے پر مشینری و افرادی قوت میں اضافہ کیا جائے اور یقینی بنایا جائے کہ مقررہ مدت سے قبل ترقیاتی کاموں کو مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ اعلیٰ کوالٹی کے میٹریل کو ترجیح دی جائے جبکہ کریم آباد انڈر پاس اور یوسف گوٹھ میں جاری ترقیاتی کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر دن رات کام کیا جائے۔ ڈی جی کے ڈی اے نے مزید کہا کہ تمام ڈسٹرکٹ میں جاری ترقیاتی کاموں کا چیف انجینئر کے ہمراہ ذاتی طور پر معائنہ جلد کروں گا۔ شہر کراچی کی مختلف ڈسٹرکٹ میں 35193.79 ملین کی لاگت سے 135 اسکیموں پر کے ڈی اے کے ماہر انجینئرز و ملازمین اپنی خدمات پیش کررہے ہیں، ادارہ ترقیات کراچی نے شہر کراچی کے انفرا اسٹرکچر کی بحالی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نے چیف انجینئر کے ڈی اے کو مزید ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ جن ADP اسکیموں پرایگزیکٹو انجینئرز تعینات ہیں وہی ایگزیکٹر انجینئرز کے ڈی اے ٹاؤن شپس و اسکیموں پر روڈ کٹنگ کے کام کی نگرانی کریں گے اور روڈ کٹنگ ہونے کی صورت میں جوابدہ ہوں گے۔ ممبر فنانس محمد کاشف خان نے کہا کہ ڈی جی کے ڈی اے مثبت اقدامات سے کے ڈی اے کی ذرائع آمدن میں خاطر خواہ اضافہ متوقع ہے۔