Welcome to Karachi Development Authority

Mon to Fri - 9am to 5pm

Address

Civic Center, Karachi

Send Us Mail

info@kda.gos.pk

News Details

06-Mar-2025

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی الطاف گوہر میمن نے کے ڈی اے کے مرکزی دفتر سوک سینٹر میں موجود مختلف شعبہ جات کا ہنگامی دورہ کیا۔

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی الطاف گوہر میمن نے کے ڈی اے کے مرکزی دفتر سوک سینٹر میں موجود مختلف شعبہ جات کا ہنگامی دورہ کیا۔ دورہ کے موقع پر غیر حاضر شعبہ جاتی افسران کو ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے کے احکامات پر وارننگ لیٹر جاری کردیا گیا۔ واضح رہے کہ ڈائریکٹر لینڈ آصف رضا چانڈیو، ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ اربن ڈیزائن شہاب الدین منگی، ڈائریکٹر آئی ٹی جمیل احمد، ڈائریکٹر ایڈمن انجینئرنگ سلمان اللہ شرافت اور کمال صدیقی کودفتری اوقات میں غیر حاضری پر وارننگ لیٹر جاری کیا گیا ہے۔ ڈی جی کے ڈی اے نے ڈائریکٹر آئی ٹی اور ڈائریکٹر لینڈ کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دفتری اوقات میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں، شعبہ جاتی افسران کی دفتری اوقات میں غیر حاضری کسی طور قابل قبول نہیں، ایسے غیر پیشہ وارانہ رویہ کی ادارہ ترقیات کراچی میں گنجائش نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈائریکٹر لینڈ کے دستخط کے بغیر کسی بھی فائل پر آئی ٹی ڈپارٹمنٹ اور ریکوری ڈپارٹمنٹ میں دفتری کارروائی عمل میں نہیں لائی جائے، ایسے اقدمات کئے جائیں کہ سائلین کو ماہ رمضان میں کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے، ماہ رمضان کا مقدس مہینہ ہم سب کے لئے ہے لیکن افسران وملازمین دفتری اوقات صبح 10 تا شام4 حاضری کو یقینی بنائیں۔ڈی جی کے ڈی اے الطاف گوہر میمن نے لینڈ ڈپارٹمنٹ کے دورہ کے موقع پر موجود سائلین سے بات چیت کی، سائلین نے ڈی جی کے ڈی اے کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈی جی کے ڈی اے نے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کی کہ سائلین کی شکایات کے خاتمہ کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دفتری امور میں تیزی لانے کے ساتھ ساتھ بہتری کے لئے غیر ضروری رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔ آئندہ شکایات ملنے کی صورت میں متعلقہ افسر کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔بعدازاں ریکوری ڈپارٹمنٹ میں دورہ کے موقع پر ڈائریکٹر ریکوری بہزاد عامر میمن کو احکامات جاری کئے کہ ریکوری میں اضافہ کے لئے نئے ذرائع تلاش کئے جائیں اور انتظامی امور میں بہتری لانے کے لئے اقدامات کئے جائے۔ شعبہ فنانس اینڈ اکاؤنٹس کے دورہ کے موقع پر انہوں نے پنشن ڈپارٹمنٹ کے افسران کو ہدایت جاری کی کہ پنشنرز کو ہر ماہ پنشن کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے، اس ضمن میں کوئی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ آخر میں ڈی جی کے ڈی اے نے شعبہ اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ کے دورہ کے موقع پر تمام افسران و ملازمین کو دفتری اوقات کی پابندی کے ساتھ ساتھ حاضری کو یقینی بنانے کے احکامات دیئے۔ دورہ کے موقع پر ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ ممبر ایڈمنسٹریشن شکیل صدیقی، سیکریٹری کے ڈی اے ارشد خان و دیگر افسران موجود تھے۔


News Photo Gallery