Welcome to Karachi Development Authority
Mon to Fri - 9am to 5pm
Civic Center, Karachi
info@kda.gos.pk
Click Here
ا ADP سندھ گورنمنٹ کے فنڈ سے شہر بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی تیزی سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے کوشاں ہے۔ گزشتہ شب میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی الطاف گوہر میمن نے شاہراہ جہانگیر،لنڈی کوتل یاسین آباد کے جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر چیف انجینئر کے ڈی اے عبدالصمد جمالانی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یاسین آباد شاہراہ جہانگیر،لنڈی کوتل یاسین آباد کے درمیان روڈ و برساتی نالہ تعمیر کیا جارہا ہے، دو رویہ روڈ 3 کلو میٹرطویل ہے جبکہ روڈ کی چوڑائی 13 میٹر ہے اس کے ساتھ ساتھ برساتی نالہ آر سی سی 3.3 کلو میٹر اور چوڑائی 6 فٹ پر مشتمل ہے، جس پر ادارہ ترقیات کراچی کے ماہر انجینئرز کی نگرانی میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے، ترقیاتی منصوبہ پر تقریباً 688.805 ملین لاگت آئے گی جو کہ مقررہ مدت سے قبل مکمل کرلیا جائے گا۔ چیف انجینئر نے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی الطاف گوہر میمن کو مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں کو شدید بارشوں کے دوران پانی کی نکاسی نہ ہونے کے باعث پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا، برساتی نالہ کی تکمیل سے مقامی افراد کا دیرینہ مسئلہ مستقل طور پر ختم ہوجائے گا۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ روڈ و برساتی نالہ کی تعمیر کے دوران میٹریل کی اعلیٰ کوالٹی کو ترجیح دی جائے اور افرادی و مشینری قوت میں مزید اضافہ کرکے اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کام مقررہ مدت سے قبل مکمل ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر دوسرے روز شہر کے مختلف ڈسٹرکٹ میں ADP فنڈ کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کروں گا۔اس موقع پر چیف انجینئر کے ڈی اے عبدالصمد جمالانی، سپرنٹنڈنٹ انجینئر محیب اللہ جعفری، ایگزیکٹو انجینئر جنید صدیقی، ترجمان ادارہ ترقیات کراچی اکرم ستار و دیگر افسران موجود تھے۔