Welcome to Karachi Development Authority

Mon to Fri - 9am to 5pm

Address

Civic Center, Karachi

Send Us Mail

info@kda.gos.pk

News Details

18-Mar-2025

کے-ڈی-اے- محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ کا عملہ گلستان جوہر میں واقع غیر قانونی تعمیرات کو بھاری مشینری کے ذریعہ مسمار کر رہا ہے.

وزیربلدیات سندھ سعید غنی کے خصوصی احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ادارہ ترقیات کراچی شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیوں میں مصروف عمل ہے۔ اس ضمن میں گزشتہ شب گلستان جوہر پلاٹ نمبر ST 2/1، بلاک14، گلستان جوہر، کراچی میں قائم غیر قانونی کمرشل دکانوں اور اسٹالز کو مسمار کرنے کے لئے آپریشن کیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی الطاف گوہر کی خصوصی ہدایت پر مذکورہ آپریشن کے دوران متعدد غیر قانونی تعمیرات کو بھاری مشینری کے ذریعہ مسمار کرکے کے ڈی اے کی اراضیاں واہگزار کرالی گئی۔ ڈی جی کے ڈی اے کے وژن کے مطابق شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف سو فیصد کامیابی حاصل کرنے تک بلا تفریق آپریشن جاری رہے گا۔ ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے الطاف گوہر میمن نے کے ڈی اے محکمہ انسداد و تجاوزات کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ قبضہ مافیا سے کے ڈی اے کی اراضیاں ہر صورت واہگزار کرائی جائیں، ضرورت پڑنے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون حاصل کیا جائے اور افرادی و مشینری قوت میں مزید اضافہ کرکے آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ادارہ ترقیات کراچی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی کے احکامات پر واہگزار کرائی اراضی کو اصل شکل میں بحال کیا جارہا ہے، انسداد تجاوزات کی کارروائی بتدریج کے ڈی اے اسکیمز و ٹاؤن شپس میں کی جارہی ہیں اور کے ڈی اے کی اراضیوں کو تجاوزات سے مکمل طور پر پاک کرنے کا عمل بھی جاری ہے۔ ادارہ ترقیات کراچی ماضی میں بھی شہر کی تعمیر و ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتا رہا ہے اور اس تسلسل کو قائم رکھنے کیلئے مستقبل قریب میں بھی نمایاں نظر آئے گا۔گلستان جوہر میں آپریشن کے دوران ممبر اے محمد شکیل صدیقی، ڈائریکٹر پارکس شکیل خان، محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ کے افسران و ملازمین سمیت دیگر افسران موجود تھے۔


News Photo Gallery