Welcome to Karachi Development Authority
Mon to Fri - 9am to 5pm
Civic Center, Karachi
info@kda.gos.pk
Click Here
وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی الطاف گوہر میمن نے ادارہ ترقیات کراچی کے شعبہ ریکوری میں ڈیجیٹل فائل کے ڈاکومینٹس کی اسکیننگ کا باضابطہ طور پر افتتاح کردیا۔ واضح رہے کہ ریکوری ڈپارٹمنٹ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا عمل کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ہے، اب سائلین کی فائلز سمیت دیگر ڈاکومینٹس اسکین کرنے کا عمل شروع کیا جائے گا اور QR کوڈ کے ذریعہ فائلز کا ریکارڈ باآسانی چیک کیا جاسکے گا۔ ڈی جی کے ڈی اے الطاف گوہر میمن نے ریکوری ڈپارٹمنٹ کے ڈیجیٹل سسٹم پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واضح طور پر 99 فیصد غیر قانونی اقدامات میں نمایاں کمی اور شفافیت کے عمل میں واضح بہتری ہوگی۔ انہوں نے ادارہ کے مختلف شعبہ جات باالخصوص لینڈ ڈپارٹمنٹ کو 100 فیصد کمپیوٹرائزڈ کرنے کا عمل جلدمکمل کرنے کے احکامات جاری کئے جس کا مقصد ادارہ کے ذرائع آمدن میں اضافہ اور مالی مسائل میں کمی کرنا ہے۔ بعدازاں ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی الطاف گوہر میمن نے ریکوری ڈپارٹمنٹ کے افسران و ملازمین کو بہترین کارکردگی کے عوض شیلڈ اور تعریفی اسناد پیش کی۔ اس موقع پر سینئر ڈائریکٹر لینڈ کمال احمد صدیقی، سیکریٹری کے ڈی اے ارشد خان، ڈائریکٹر فنانس شکیل صدیقی، ڈائریکٹر آئی ٹی ناصر خان، ایڈیشنل ڈائریکٹر ریکوری عارف شاہ،ڈائریکٹر ماسٹر پلان شیخ فرید، ترجمان ادارہ ترقیات کراچی اکرم ستار و دیگر افسران موجود تھے۔