Welcome to Karachi Development Authority
Mon to Fri - 9am to 5pm
Civic Center, Karachi
info@kda.gos.pk
Click Here
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی کے زیر صدارت کے ڈی اے مالی سال 2025-2026 کے بجٹ کا تخمینہ اور مالی سال 2024-2025 کے نظر ثانی تخمینہ کی گورننگ باڈی سے منظوری کے لئے اہم میٹنگ سوک سینٹر بلڈنگ میں منعقد ہوئی۔ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری میں تمام تر مراحل کو احسن طریقے سے مرتب کیا جائے۔ میٹنگ کے دوران ممبر ایڈمنسٹریشن / ڈائریکٹر فنانس کے ڈی اے شکیل صدیقی نے ڈی جی کے ڈی اے کو مالی سال بجٹ کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر ممبر ایڈمنسٹریشن / ڈائریکٹر فنانس کے ڈی اے شکیل صدیقی،ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس اینڈ اکاؤنٹس کے ڈی اے سہیل باسط موجود تھے۔