18-Jul-2025
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی سے سوک سینٹر میں یونینز کے عہدیداروں نے ملاقات کی۔
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی سے سوک سینٹر میں یونینز کے عہدیداروں نے ملاقات کی۔ اس موقع پر سرپرست اعلیٰ ایمپلائز یونین (سی بی اے)سید عمران جعفری نے کہاکہ ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے کی تعیناتی سے ادارے میں عرصے سے خالی آسامیوں کا جلد پورا کیا جاسکے گا۔ تاکہ مستقبل قریب میں ادارہ ترقیات کراچی کے امور کو احسن طریقے سے انجام دیا جاسکے۔ بعد ازاں ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف جان صدیقی سے پیپلز لیبر یونین کے سرپرست اعلیٰ محمد اشرف نے بھی ملاقات کی۔ سرپرست اعلیٰ محمد اشرف کہا کہ سندھ گورنمنٹ کی جانب سے ادارہ ترقیات کراچی میں سینئر افسر کی تعیناتی ادارے کو بہتر اور مستحکم کرنے میں سازگار ثابت ہوگی، پیپلز لیبر یونین کے سرپرست اعلیٰ محمد اشرف نے ڈی جی کے ڈی اے کو آئندہ مالی سال بجٹ کے حوالے سے اپنی رائے پیش کی۔ اس موقع پر یونینز کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے۔
News Photo Gallery
View All
View All