Welcome to Karachi Development Authority
Mon to Fri - 9am to 5pm
Civic Center, Karachi
info@kda.gos.pk
Click Here
جشن آزادی اور معرکہ حق کی تقریبات کے سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی کی ہدایات پر سیکرٹری ادارہ ترقیات کراچی محمد ارشد خان اور پیپلز لیبر یونین کے سرپرست اعلیٰ محمد اشرف نے فیڈرل بی ایریا بلاک 14 میں واقع کے ڈی اے اسکول کا دورہ کیا، اس موقع پر سیکرٹری کے ڈی اے نے اسکول کے اساتذہ اور بچوں کے ساتھ جشنِ آزادی کی خوشی میں کیک کاٹا اور بچوں میں تحفے تقسیم کئے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جشنِ آزادی کے دن ہمیں اس بات کا اعادہ کرنا ہے کہ ہم سب نے اس ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے، ہمارے بچے اس قوم کا مستقبل ہے ان کے لئے مزید تعلیم کے مواقع فراہم کرنے میں سب کو مل کر کوششیں کرنا ہونگی،اس دوران پیپلز لیبر یونین کے سرپرست اعلیٰ محمد اشرف کہ ہمراہ اسکول میں پودا لگایا۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل کے ڈی اے عمر فاروق اور پیپلز لیبر یونین کے عہدیداران موجود تھے۔