Welcome to Karachi Development Authority
Mon to Fri - 9am to 5pm
Civic Center, Karachi
info@kda.gos.pk
Click Here
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی نے کہا کہ ادارہ ترقیات کراچی کی مالی ساکھ بہتر اور درپیش مسائل کے خاتمہ کے لئے اقدامات پر گہری نظر رکھی جائے،ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف جان صدیقی نے لائنز ایریا پارکنک پلازہ کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پارکنگ پلازہ کو فعال کرکے کراچی کے شہریوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے حکمت عملی تیار کی جائے۔ڈی جی کے ڈی اے آصف جان صدیقی نے پروجیکٹ ڈائریکٹر لائنز ایریا ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ شکیل صدیقی کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پارکنگ پلازہ میں قائم دفاتر اور فلورز کو مکمل فعال کرنے کے لئے مثبت آراء و تجاویز مرتب کرکے پیش کی جائیں۔ڈی جی کے ڈی اے نے کہا کہ لائنز ایریا ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے کمرشل پلاٹوں کی فہرست مرتب کرکے انہیں جلد نیلام کرنے کے اقدامات کئے جائیں جس سے لائنز ایریا کے معالی معاملات اور ملازمین کی تنخواہیں اور پینشن کو پورا کیا جاسکے، بعد ازاں ڈی جی کے ڈی اے آصف جان صدیقی نے کورنگی روڈایکسٹینشن کا بھی دورہ کیا۔ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ پروجیکٹ ڈائریکٹر شکیل صدیقی، ڈپٹی ڈائریکٹر وقار، اسسٹنٹ ڈائریکٹر راشد علی، پی اے ٹو پی ڈی فیصل ستار و دیگر افسران موجود تھے۔