Welcome to Karachi Development Authority
Mon to Fri - 9am to 5pm
Civic Center, Karachi
info@kda.gos.pk
Click Here
78 ویں یوم جشن آزادی کے موقع پر ادارہ ترقیات کراچی کے زیر اہتمام سوک سینٹر بلڈنگ میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ مہمان خصوصی وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے جشن آزادی کی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا،جس کے بعد ڈی جی کے ڈی اے آصف جان صدیقی نے قومی پرچم کی کشائی کی اور جشن آزادی کے موقع پر کیک کاٹا۔ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے بات کرتے ہوئے تمام اہل وطن کو جشن آزادی کی مبارک باد پیش کی اور مادر وطن کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم نے اپنی زندگی میں ایک اور جشن آزادی دیکھنے کو ملا اور اس مرتبہ پورے ملک میں جشن آزادی کی تقریبات بہت زیادہ ہوئیں اور عوام میں جوش و خروش بھی بہت زیادہ ہے۔سندھ حکومت کی جانب سے بے تحاشہ تقاریب کا انعقاد کیا گیا جن میں اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ نے160 زائد تقریب کا انعقاد کیا۔کلچر ڈیپارٹمنٹ اور لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے بھی بے حد تقاریب کا انعقاد کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ میرا خیال ہے کہ بہت سالوں بعد ہمیں اپنے شہروں میں اتنی زیادہ سرگرمیاں جشن آزادی کے حوالے سے نظر آئیں اس کی ایک بہت بڑی وجہ پاکستان کی پاکستانی فوج، پاکستانی فضائیہ، پاکستانی بحریہ کی وہ شاندار کامیابی تھی جس کی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستانی قوم کا نام فخر سے بلند ہوا،یہ بہت ضروری تھا کہ ہم جشن آزادی کے ساتھ ساتھ بھارت کے خلاف فتح کا جشن بھی منائیں پاکستانی قوم نے یہ ثابت کیا کہ اس جنگ کے دوران قوم متحد رہی اور قومی یکجہتی نظر آئی، یہ سب ہمارے ملک کے لیے بہت ضروری ہے، کیونکہ ہمارے ملک میں بھی کچھ ایسے دشمن اور مخالفین ہیں جو چاہتے ہیں پاکستانی قوم کو تقسیم کریں سیاسی، لسانی بنیادوں پر مذہب اور مسلک کی بنیاد پر، اللہ تعالی نے ہمیں موقع دیا ہے کہ ہم ان اختلافات سے باہر نکلیں ملک کے پرچم تلے ایک ہو جائیں ہمیں اس سلسلے کو جاری و ساری رکھنا ہے یہ 14اگست 2025 ء جس طرح ہم نے منایا ہے اللہ ہمیں زندگی دے ہم اگلا14 اگست 2026ء اسی طریقے سے منائیں گے۔ تقریب کے دوران کے ڈی اے اسکول کے طلبہ و طالبات نے قومی ترانہ کے علاوہ ملی نغمے بھی پیش کئے گئے، اس موقع پروزیر بلدیات سندھ سعید غنی اور ڈی جی کے ڈی آصف جان صدیقی نے سوک سینٹر سبزہ زار میں بدست مبارک سے پودا بھی لگایا۔ تقریب میں ڈی جی کے ڈی اے آصف جان صدیقی کے ہمراہ چیف انجینئر کے ڈی اے عبد الصمد جملانی، سیکریٹری کے ڈی اے ارشد خان،ڈائریکٹر پارکس حاجی شکیل احمد،ڈائریکٹر ڈی پی یو ڈی شہاب منگی، ڈائریکٹر آئی ٹی ناصر خان، ڈائریکٹر فنانس محمد کاشف صدیقی، ڈائریکٹر ایڈمن سلمان اللہ شرافت، ڈائریکٹر ریکوری عباس علی، صدر کے ڈی اے سی بی اے ایمپلائز یونین عبد المعروف، سر پرست اعلیٰ کے ڈی اے پیپلز لیبر یونین محمد اشرف و دیگر افسران و ملازمین کی بڑی تعداد موجود تھی۔