Welcome to Karachi Development Authority
Mon to Fri - 9am to 5pm
Civic Center, Karachi
info@kda.gos.pk
Click Here
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی رین ایمرجنسی کے نفاذ کے پیشِ نظر ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف جان صدیقی نے حالیہ مون سون بارشوں کے جاری اسپیل کے دوران کورنگی نالے کا دورہ کیا، دورے کے موقع پر چیف انجینئر کے ڈی اے عبد الصمد جملانی نے ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف جان صدیقی کو حال ہی میں قائم کئے گئے کورنگی 1000 روڈ برساتی نالے سے پانی کی نکاسی آب کے عمل کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا، جس پر ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف جان صدیقی نے برساتی پانی کی غیر تسلسل بہاؤ پر اطمینان کا اظہار کیا، کورنگی نالے کے دورے کہ دوران انہوں نے مزید کہا کہ ادارے کی جانب سے تمام تر وسائل کے استعمال کے ساتھ شہر قائد کے رہائشیوں کو بنیادی طور پر ریلیف فراہم کیا جاتا رہے گا، واضح رہے کہ کورنگی پر قائم نالے سےدارالاسلام سوسائٹی ، مخدوم بلاول سوسائٹی اور قریب کے علاقوں سے گزارنے والے برساتی پانی کی نکاسی آب کا عمل جاری رہتا ہے، اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ چیف انجینئر کے ڈی اے و دیگر افسران بھی موجود تھے۔