17-Nov-2025
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گزشتہ روز کریم آباد انڈر پاس کا دورہ کیا اور منصوبے پر جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گزشتہ روز کریم آباد انڈر پاس کا دورہ کیا اور منصوبے پر جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔
چیف انجینئر کے ڈی اے عبد الصمد جملانی نے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کو تفصیلی بریفننگ دی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو انڈر پاس پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی، متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اس منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کریں تاکہ شہریوں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کی جائیں ۔
انہوں نے کہا کہ منصوبے میں مزید تاخیر منصوبے کی ساخت کو خراب کریں گی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو اپنی بریفنگ میں وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ اس منصوبے کی لاگت 3.810 بلین روپے ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے ٹریفک کی روانی میں خاطر خواہ بہتری آئے گی۔