Welcome to Karachi Development Authority

Mon to Fri - 9am to 5pm

Address

Civic Center, Karachi

Send Us Mail

info@kda.gos.pk

News Details

20-Nov-2025

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی نے کے ڈی اے ایمپلائیز یونین سب یونٹ لائنز ایریا پروجیکٹ کے تحت منعقدہ محفلِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ میں شرکت کی۔

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی نے کے ڈی اے ایمپلائیز یونین سب یونٹ لائنز ایریا پروجیکٹ کے تحت منعقدہ محفلِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ میں شرکت کی۔ ‎ ‎محفلِ میلاد ﷺ میں نعت خوانی، درود و سلام اور حضور نبی کریم ﷺ کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے گئے۔ اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے آصف جان صدیقی نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی سیرتِ طیبہ ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے، اور اجتماعی محافل دلوں میں اتحاد، اخوت اور مثبت سوچ کو پروان چڑھاتی ہیں۔ ‎ ‎انہوں نے کے ڈی اے ایمپلائیز یونین لائنز ایریا پروجیکٹ کی جانب سے منعقدہ روحانی محفل کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام ادارے کے ماحول کو خوشگوار اور ہم آہنگ بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ‎ ‎محفل میں کے ڈی اے افسران، ملازمین اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ محفل کا اختتام خیر و برکت کی دُعاؤں پر ہوا۔


News Photo Gallery