Welcome to Karachi Development Authority
Mon to Fri - 9am to 5pm
Civic Center, Karachi
info@kda.gos.pk
Click Here
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی سے ملکی معروف آئل ریفائنریز کے اعلیٰ سطحی وفد نے کے ڈی اے کے مرکزی دفتر سوک سینٹر میں ملاقات کی۔ وفد میں ندیم میمن پاکستان ریفائنری، ریحان شفیق نیشنل ریفائنری لمیٹڈ، فہیم صدیقی نیشنل ریفائنری لمیٹڈ، شاہ نواز خان جمالی منیجر لیگل این۔آر۔ایل اور رضوان صدیقی لینڈ پارکوشامل تھے۔ملاقات کے دوران ڈی جی کے ڈی اے آصف جان صدیقی نے کہا کہ اس نشست کا مقصد سرکاری اداروں کے باہمی تعاون کو جدید تقاضوں کے مطابق مزید مضبوط بنانا ہے، تاکہ ملکی ترقی اور آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کے لیے مشترکہ کاوشوں کو فروغ دیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ آپ اور ہم دونوں سرکاری ادارے ہیں، ہمارا اصل ہدف باہمی تعاون کو مستحکم بنانا اور بہترین نتائج یقینی بنانا ہے۔ڈی جی کے ڈی اے نے وفد پر زور دیا کہ آئل ریفائنریز کے ذمہ واجبات کی جلد ادائیگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ ادارہ ترقیات کراچی مالی طور پر مزید مستحکم ہو سکے اور اپنی ذمہ داریوں خصوصاً ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگیوں کو بروقت انجام دے سکے۔ اس سلسلے میں ڈی جی کے ڈی اے نے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کے احکامات جاری کئے جو واجبات و ادائیگیوں سے متعلق اور آئل ریفائنریز کی پیش کردہ تجاویز کا جائزہ لے کر آئندہ اجلاس میں رپورٹ پیش کرے گی۔ملاقات میں ادارہ ترقیات کراچی کے ممبر فنانس و ڈائریکٹر آئی ٹی محمد کاشف خان، ممبر ایڈمنسٹریشن شکیل صدیقی، ڈائریکٹر کے ڈی اے رفیق کھوڑو، سینئر ڈائریکٹر لینڈ جمیل احمد، ڈائریکٹر لینڈ مراد عباسی، پروجیکٹ ڈائریکٹر لائنز ایریا عبداللہ ڈیہری، ڈائریکٹر ریکوری عارف شاہ، ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ محمد معراج سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔