Welcome to Karachi Development Authority

Mon to Fri - 9am to 5pm

Address

Civic Center, Karachi

Send Us Mail

info@kda.gos.pk

News Details

10-Dec-2025

صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کا ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف جان صدیقی کے ہمراہ منور چورنگی گلستانِ جوہر انڈر پاس منصوبے کا دورہ

صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے گلستانِ جوہر کے مرکزی مقام منور چورنگی پر جاری انڈر پاس کے تعمیراتی کام کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی، چیف انجینئر عبدالصمد جملانی، سپرینٹنڈنٹ انجینئر محمد جنید اور دیگر متعلقہ افسران و عملہ بھی موجود تھے۔دورے کے دوران صوبائی وزیر کو انڈر پاس کی موجودہ پیش رفت، ڈیزائن، تعمیراتی مراحل اور تکمیل کی ممکنہ مدت سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا بغور جائزہ لیتے ہوئے موقع پر ہی مختلف ہدایات جاری کیں۔ ‎اس موقع پر سید ناصر حسین شاہ نے کہ کام کی رفتار میں مزید تیزی لائی جائے تاکہ منصوبہ مقررہ مدت سے قبل مکمل ہو سکے اور شہریوں کو ٹریفک کے دباؤ سے نجات ملے۔ عوام کی سہولت کے لیے متبادل راستوں کو ہر ممکن حد تک رواں دواں رکھا جائے، ٹریفک مینجمنٹ بہتر کی جائے اور شہریوں کو پیشگی آگاہی فراہم کی جائے۔منصوبے کے تعمیراتی معیار میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اعلیٰ معیار کے مطابق تعمیراتی مٹیریل اور انجینئرنگ اسٹینڈرڈز کو یقینی بنایا جائے۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف جان صدیقی نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ انڈر پاس منصوبہ شہریوں کی آمد و رفت میں نمایاں بہتری لائے گا اور روزانہ ہزاروں افراد کو ٹریفک جام سے بڑی حد تک نجات ملے گی۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ تمام تر وسائل بروئے کار لا کر منصوبے کو جلد از جلد پایۂ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔صوبائی وزیر بلدیات نے منصوبے کی مجموعی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی سہولت اور بہتر ٹریفک نظام حکومتِ سندھ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور ایسے ترقیاتی منصوبے شہر کی بہتری کی جانب اہم قدم ہیں۔


News Photo Gallery