Welcome to Karachi Development Authority
Mon to Fri - 9am to 5pm
Civic Center, Karachi
info@kda.gos.pk
Click Here
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی نے زیرِ تعمیر کریم آباد انڈر پاس کے تعمیراتی کاموں کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر ممبر ایڈمنسٹریشن کے ڈی اے شکیل صدیقی، سپرنٹنڈنگ انجینئر کے ڈی اے جنید صدیقی، کے الیکٹرک کا عملہ موجود تھا۔دورے کے دوران ڈی جی کے ڈی اے کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کے الیکٹرک کے پولز اور زیرِ زمین کیبلز تعمیراتی عمل میں رکاوٹ بن رہے ہیں، جس کے باعث منصوبے کی رفتار متاثر ہو رہی ہے۔ اس صورتحال پر ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف جان صدیقی نے کے الیکٹرک کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کریم آباد انڈر پاس کی تکمیل شہریوں کے لیے اہم ہے، لہٰذا کے الیکٹرک اپنے پولز اور کیبلز کو فوری طور پر متبادل جگہ منتقل کرے اور انہیں انڈر گراؤنڈ کرنے کے لیے عملی اقدامات تیز کرے۔ کے الیکٹرک کے نمائندگان نے ڈی جی کے ڈی اے کو یقین دہانی کراتے ہوئے بتایا کہ پولز اور کیبلز کی منتقلی و انڈر گراؤنڈنگ کے تمام مراحل مکمل کرنے میں تقریباً ایک ماہ کا وقت درکار ہوگا۔ اس پر ڈی جی کے ڈی اے آصف جان صدیقی نے کہا کہ ادارہ ترقیات کراچی شہریوں کو جدید، محفوظ اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک ایک ماہ کی مقررہ مدت کے اندر تمام کام مکمل کرے تاکہ کریم آباد انڈر پاس کو جلد از جلد فعال کیا جاسکے اور شہریوں کی آمد و رفت میں آسانی پیدا ہو۔مزید برآں ڈی جی کے ڈی اے آصف جان صدیقی نے ڈسٹرکٹ سینٹرل اور ڈسٹرکٹ ویسٹ میں واقع مختلف کے ڈی اے اسکیموں کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایات دیں کہ اسکیموں میں جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار میں مزید بہتری لائی جائے، شہری مسائل کے حل کو ترجیح دی جائے اور فیلڈ میں موجود عملے کی کارکردگی کو مؤثر بنایا جائے۔ڈی جی کے ڈی اے نے کہا کہ ادارہ ترقیات کراچی شہر کے انفراسٹرکچر کی بہتری اور جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گا۔