Welcome to Karachi Development Authority

Mon to Fri - 9am to 5pm

Address

Civic Center, Karachi

Send Us Mail

info@kda.gos.pk

News Details

18-Dec-2025

ادارہ ترقیات کراچی کی جانب سے اوپن پبلک آکشن 2025 کے دوسرے روز کی کارروائی شفاف، منظم اور اطمینان بخش انداز میں جاری رہی۔

ادارہ ترقیات کراچی کی جانب سے غیر قابلِ استعمال پلانٹس، مشینری، بھاری گاڑیوں، سرکاری گاڑیوں کے اسکریپ اور متفرق سامان کی اوپن پبلک آکشن کے دوسرے روز کی کارروائی شفاف، منظم اور اطمینان بخش انداز میں جاری رہی۔اوپن پبلک آکشن کے دوسرے روز ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی اور ممبر فنانس/چیئرمین آکشن کمیٹی محمد کاشف خان نے پری اسٹریسڈ پائپ فیکٹری، کے ڈی اے میں جاری نیلامی کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے آکشن کے انتظامات، شفافیت اور شرکاء کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ نیلامی کے تمام مراحل قواعد و ضوابط کے مطابق مکمل کیے جائیں۔ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف جان صدیقی نے کہا کہ اوپن پبلک آکشن کا انعقاد شفافیت، احتساب اور عوامی اعتماد کو یقینی بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے، تاکہ ادارے کے غیر استعمال شدہ اثاثوں سے بہتر مالی وسائل حاصل کیے جا سکیں۔ انہوں نے آکشن میں بھرپور شرکت پر عوام اور کاروباری حلقوں کا شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ کے ڈی اے کی اوپن پبلک آکشن 17، 18 اور 19 دسمبر 2025 کو پری اسٹریسڈ پائپ فیکٹری میں منعقد کی جا رہی ہے، جس میں تمام دلچسپی رکھنے والے افراد و ادارے شرکت کر سکتے ہیں۔ نیلامی کے عمل کو مزید شفاف بنانے کے لیے فیس بک پر لائیو اسٹریمنگ بھی کی جا رہی ہے۔مزید تفصیلات کے لیے کے ڈی اے کی ویب سائٹ ‎www.kda.gos.pk ‎اور فیس بک پیج ‎@Karachi Development Authority ‎ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔


News Photo Gallery