23-Dec-2025
ممبر فنانس محمد کاشف خان Ex-PCS BS-19 ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی کا اضافی چارج لیا۔
حکومت سندھ کے جاری کردہ نوٹیلکیشن
No.SOI (SGA&CD(-3/22/2021
کے مطابق محمد کاشف خان Ex-PCS BS-19 کو اپنے موجودہ فرائض ممبر فنانس کے ڈی اے کے ساتھ ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی کی نجی مصروفیت کے باعث محمد کاشف خان نے ڈائریکٹر جنرل کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا اضافی چارج سنبھال لیا ہے ۔ محمد کاشف خان رخصت کے اس عرصے میں ادارہ ترقیات کراچی کے تمام انتظامی و ترقیاتی امور کی نگرانی کریں گے تاکہ جاری منصوبوں اور دفتری معاملات میں کسی قسم کا تعطل نہ آئے ۔