Welcome to Karachi Development Authority

Mon to Fri - 9am to 5pm

Address

Civic Center, Karachi

Send Us Mail

info@kda.gos.pk

News Details

24-Dec-2025

کے ڈی اے ایمپلائز یونین کے وفد کی ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے محمد کاشف خان سے ملاقات

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی محمد کاشف خان سے کے ڈی اے ایمپلائز یونین کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت سرپرستِ اعلیٰ کے ڈی اے ایمپلائز یونین محمد عمران جعفری کر رہے تھے۔ ‎ ‎ملاقات کے دوران محمد عمران جعفری نے ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے کو عہدے کا چارج سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کے ساتھ پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔ انہوں نے اس موقع پر اس امید کا اظہار کیا کہ نئی قیادت کی سرپرستی میں ادارہ ترقیات کراچی مزید بہتری، استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ ‎ ‎سرپرستِ اعلیٰ ایمپلائز یونین محمد عمران جعفری نے کہا کہ کے ڈی اے ایمپلائز یونین ادارے کی بہتری، ملازمین کے مسائل کے حل اور ادارے کی مجموعی کارکردگی میں بہتری کے لیے انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی اور کے ڈی اے کی خیر خواہی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔ ‎ ‎ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے محمد کاشف خان نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ ترقیات کراچی کی ترقی، شفافیت اور ملازمین کی فلاح و بہبود ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر ادارے کو مزید مؤثر اور فعال بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔


News Photo Gallery