01-Jan-2026
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی محمد کاشف خان کی کے ڈی اے افسران سے ملاقات
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی محمد کاشف خان نے کے ڈی اے کے سینئر افسران سے ایک اہم ملاقات کی، جس میں ادارے کے انتظامی، مالی اور ترقیاتی امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
ملاقات کے دوران ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے محمد کاشف خان نے ادارے کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا اور افسران سے جاری منصوبوں، مالی نظم و ضبط، وسائل کے مؤثر استعمال اور عوامی خدمات کی فراہمی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر ادارے میں شفافیت، بہتر نظم و نسق اور جدید طرزِ انتظام کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔
ڈی جی کے ڈی اے محمد کاشف خان نے افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کو بروقت اور معیاری انداز میں مکمل کیا جائے تاکہ شہر کی بہتری اور عوامی سہولیات میں خاطر خواہ اضافہ ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ کے ڈی اے کو ایک فعال، ذمہ دار اور عوام دوست ادارہ بنانا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔
ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے نے افسران پر زور دیا کہ وہ باہمی تعاون اور پیشہ ورانہ جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دیں۔